چینی صدر کا گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو دانش مندانہ ہے، وزیر اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
اسلام آباد :وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ کی دور اندیش قیادت اور ان کا گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو دانش مندانہ اور بصیرت افروز ہے، جو تہذیبی خلیج کو مٹانے اور تہذیبی تبادلے کو فروغ دینے کے چین کے عزم کا مظہر ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کی تہذیبی حکمت کو سمجھنا اور اس سے سیکھنا چاہیے اور مزید تبادلے بڑھانے چاہئیں، تاکہ ہماری دنیا ایک بہتر جگہ بن سکے۔
ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق چین کے صدر شی جن پھنگ نے عالمی تہذیبی مکالمے کے وزراء کے اجلاس کو ایک خط بھیجا، جس میں انہوں نے چین کے تہذیبی نقطہ نظر کو ایک بار پھر گہرائی سے واضح کیا اور انسانی تہذیب کی ترقی کو فروغ دینے اور عالمی امن و ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے تہذیبی تبادلے اور باہمی تعاون کے ذریعے عہد حاضر کی ذمہ داری کا اظہار کیا۔ اجلاس میں شریک غیر ملکی مہمانوں نے صدر شی جن پھنگ کی طرف سے پیش کردہ گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کے اثرانگیز اقدار اور عالمی تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جب دنیا متعدد چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے، بین الاقوامی برادری کو مل کر کام کرنا چاہیے، تہذیبی مکالمے کو مضبوط بنانا چاہیے اور باہمی تعاون کو گہرا کرنا چاہیے۔ یونیسکو کی سابق ڈائریکٹر جنرل ارینا بوکووا نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے امن، ترقی اور انسانی فلاح و بہبود کے لیے تہذیبی مکالمے کی اہمیت پر زور دیا۔ ہم ایک ہی دنیا میں رہتے ہیں جہاں مختلف ثقافتیں، مذاہب اور معاشرتی نظام موجود ہیں۔ صدر شی جن پھنگ کا گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو تہذیبی تنوع کا احترام کرتا ہے اور ہم آہنگی اور اتحاد کو فروغ دیتا ہے۔ یہ صرف ایک اقدام نہیں بلکہ دنیا کے لیے ایک تحفہ ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: صدر شی جن پھنگ
پڑھیں:
آج کا دن ہمیں ڈوگرہ راج کیخلاف بغاوت کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کے یوم آزادی پر پیغام
گلگت بلتستان کا 78واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ملکی قیادت نے علاقے کے عوام کی جرات، حب الوطنی اور 1947 میں پاکستان کے ساتھ الحاق کے تاریخی فیصلے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے عوام اور پوری قوم کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس روز ہمیں یاد آتا ہے کہ کس طرح علاقے کے بہادر اور محبِ وطن عوام نے ڈوگرہ راج کے خلاف علمِ بغاوت بلند کیا اور پاکستان کے ساتھ شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے: گلگت بلتستان میرا گھر ہے، یہاں کے عوام نے اپنی مرضی سے 1947 میں پاکستان کا انتخاب کیا، صدر آصف زرداری
انہوں نے کہا کہ یہ دن اُن کی قربانیوں، عزم اور مادرِ وطن سے محبت کی یاد دلاتا ہے، اس جذبہ نے خطے کی تاریخ کا رخ بدل دیا۔
وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے گلگت بلتستان کی ترقی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت، توانائی، بنیادی ڈھانچے اور تعلیم کے شعبوں میں ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ خطے کے نوجوان قومی دھارے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں آزادی، اتحاد اور ترقی کے سفر کو نئی توانائی اور ولولے کے ساتھ جاری رکھنے کے عہد کی یاد دلاتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں