data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بیجنگ: وزیر مملکت برائے ثقافت و قومی ورثہ حذیفہ رحمان نے عالمی گلوبل سوِلائزیشن کانفرنس میں چین کو پاک چائنا ثقافتی کوریڈور کے قیام کی دعوت دے دی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر مملکت برائے ثقافت و قومی ورثہ حذیفہ رحمان نے عالمی گلوبل سوِلائزیشن کانفرنس میں شرکت کی۔وزیر مملکت نے عالمی برادری بالخصوص چین کو دعوت دی کہ وہ پاکستان میں سیاحت، تہذیبی تحقیق اور قومی ورثے کی بحالی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے اور شراکت داری کو فروغ دے۔

حذیفہ رحمان نے چین میں ہونے والی پہلی بین الاقوامی گلوبل سوِلائزیشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی تہذیبی وراثت اور ثقافتی تنوع کو اجاگر کیااور کہا کہ پاکستان تہذیبوں کی سر زمین ہے جہاں وادیٔ سندھ کی قدیم تہذیب، گندھارا آرٹ، بدھ مت کے آثار اور صوفی روایات کا گہرا اثر پایا جاتا ہے۔

حذیفہ رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ثقافت اور ورثے کے فروغ کے بے شمار مواقع موجود ہیں اور ہم دنیا کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ مل کر پاکستان کی تہذیبی روشنی کو عالمی سطح پر پھیلائے۔

کانفرنس میں دنیا کے 140 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے 600 سے زائد مندوبین، کئی سابق صدور، وزرائے اعظم، وزرائے ثقافت اور عالمی تھنک ٹینکس کے نمائندے شریک تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حذیفہ رحمان

پڑھیں:

13افراد کےڈوبنےکے واقعہ کی 63 صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی انسپکشن کمیٹی نے دریائے سوات میں سیلاب کے باعث 13 افراد کے ڈوبنے کے واقعے کی 63 صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کردی۔رپورٹ میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ آبپاشی، بلدیات اور ریسکیو 1122کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ نے 60 دنوں کے اندر تمام قانونی لوازمات پورے کرکے کوتاہی کے مرتکب افراد کے خلاف تادیبی کارروائیوں کی منظوری بھی دے دی۔ جیو نیوز کے مطابق رپورٹ میں مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے نمٹنے کیلئے 36 ریسکیو اسٹیشنز کے قیام، ریسکیو کیلئے جدید آلات خریدنے اور 70 کمپیکٹ ریسکیو اسٹیشنز کے قیام کی سفارش کی گئی ہے، اسی طرح ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔یاد رہے کہ 26 جون کو دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں طغیانی کے باعث 17 افراد بہہ گئےتھے جن میں سے 4کوبچالیا گیا تھا جبکہ 12کی لاشیں مل چکی ہیں اور ایک کی لاش تاحال نہ مل سکی۔

شہباز شریف چینی کی برآمد کے خلاف تھے، محمد مالک کا دعویٰ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • چین کے شی شیا شاہی مقبرے کو عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کر لیا گیا
  • چین کے عالمی ثقافتی ورثہ مقامات کی تعداد 60 تک پہنچ گئی
  • پاکستان نے چین کو پاک چائنا ثقافتی کوریڈور کے قیام کی دعوت دے دی
  • وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے بیجنگ میں منعقدہ عالمی کانفرنس میں ”پاک چین ثقافتی کوریڈور“کی تجویز دے دی 
  • ابراہیم اکارڈ بعض بڑے مسائل کی وجہ سے ناقابل قبول ہے، طاہر اشرفی
  • ڈیجیٹل میڈیا ہماری نئی راہداری، مستقبل ڈیجیٹل روابط میں ہے: عطاء تارڑ 
  • 13افراد کےڈوبنےکے واقعہ کی 63 صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ
  • پاکستان اور چین کے تاریخی، تہذیبی اور ڈیجیٹل روابط نئی بلندیوں پر ہیں ، عطاء اللہ تارڑ
  • چین اور دیگر دوست ممالک کے ساتھ مل کر پرامن اور ترقی یافتہ خطہ تشکیل دینے کے لئے پرعزم ہیں، وزیر مملکت حذیفہ رحمان