ڈیجیٹل میڈیا ہماری نئی راہداری، مستقبل ڈیجیٹل روابط میں ہے: عطاء تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایسی قوم ہے جو تہذیبوں کے سنگم پر واقع ہے۔ سی پیک تہذیبوں کو جوڑنے کا راستہ ہے۔ ہم موہنجو داڑو اور ٹیکسلا جیسے تاریخی ورثوں کے وارث ہیں۔ یہ وہ تہذیبیں ہیں جو محض تاریخ کا باب نہیں بلکہ ہمارے شعور، ہنر اور نوجوانوں کے افکار میں زندہ ہیں۔ حکومت نے ثقافت اور ورثے کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔ مستقبل ڈیجیٹل روابط میں ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا ہماری نئی راہداری ہے۔ عالمی تہذیبی اقدام کا وژن پیش کرنے پر صدر شی جن پنگ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں سولائزیشن ایکسچینج اینڈ میوچل لرننگ، ثقافتی وراثت اور جدت کے موضوع پر منعقدہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے فورم میں شریک عالمی رہنمائوں، ماہرین اور محققین کے سامنے پاکستان اور چین کے تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی روابط کو اجاگر کیا۔ آج اس فورم میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے۔ چین کو ہم ہمیشہ اپنا آئرن برادر کہتے آئے ہیں۔ آئرن برادرز اینڈ سسٹرز کی اصطلاح صرف الفاظ نہیں بلکہ ایک گہری تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی وابستگی کی علامت ہے۔ پاکستان اور چین صرف ہمسایہ ممالک نہیں بلکہ ہماری سرحدیں، پہاڑ اور دریا بھی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں جو صدیوں پر محیط ایک عظیم تہذیب کو اپنے ساتھ لے کر بہتے ہیں۔ ہم نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ اشتراک سے کئی ایسے پروگرامز کا آغاز کیا جو ہمارے نوجوانوں کو روشن، باشعور اور بااختیار بنا رہے ہیں۔ انہوں نے Hi China Hi Pakistan پروگرام اور Hua Shang Weekly کی اشاعت کا ذکر کرتے ہوئے دونوں اقوام کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط قرار دیا۔ Hi China, Hi Pakistan ایک ایسا پروگرام ہے جو دوستی، تفہیم اور باہمی احترام کو فروغ دیتا ہے۔ انگریزی اور چینی زبان میں پاکستان سے شائع ہونے والا Hua Shang Weekly دونوں اقوام کو ایک دوسرے کے قریب لا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے ریاستی نشریاتی اداروں کے مابین تعاون کے معاہدے کئے گئے ہیں اور اب مشترکہ ڈاکومنٹری اور فلم سازی کی جانب پیشرفت ہو رہی ہے۔ ہمارا اگلا ہدف ڈیجیٹل میڈیا انفلوئنسرز کا تبادلہ ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اور چین
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔