پتہ تھا بھارتی میڈیا منصفانہ موقع نہیں دے گا: بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پتہ تھا کہ بھارتی میڈیا مجھے منصفانہ موقع نہیں دے گا۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا سے متعلق پتہ ہونے کے باوجود اپنے مؤقف پیش کیا۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پہلگام دہشت گرد حملے کے متاثرین کا درد محسوس کر سکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد بھارتی عوام، خاص طور پر نوجوان ہیں، دونوں ملکوں کے عوام کی نئی نسل ایک نئے مستقبل کی بنیاد رکھ سکتی ہے۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ برصغیر میں امن کا کیس صرف پاکستان ہی کا مقصد نہیں، پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کے عوام کا مشترکہ مشن ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گردی، ماحولیاتی تبدیلی اور عدم مساوات کا مل کر مقابلہ کریں گے، ہمارا مستقبل ماضی کے تنازعات نہیں ہوں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ ہمارے مستقبل کی بنیاد پُرامن بقائے باہمی، تعاون اور خوش حالی پر ہو گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی میڈیا
پڑھیں:
آئی سی سی نے پی سی بی کے مطالبے پر میچ ریفری کو ہٹا دیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے مطالبے پر میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو پاکستان کے بقیہ ایشیا کپ میچز سے ہٹا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کا پاکستان کے بقیہ میچز میں تقرر نہیں کیا جائے گا۔
اینڈی پائیکرافٹ نے اتوار کو پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ ٹاس کے موقع پر مصافحہ نہیں ہو گا۔
اینڈی پائیکرافٹ نےاس سے قبل پاکستان میڈیا منیجر سے کہا تھا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اینڈی پائیکرافٹ کا بھارت کے خلاف میچ کے دوران رویہ جانبدارانہ تھا، ٹاس کے وقت روایتی مصافحہ نہ ہونے دینا کھیل کی روح کے خلاف ہے۔