صدر زرداری کے استعفے کی خبریں گُمراہ کن ہیں: شیری رحمان
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے صدر زرداری کے استعفے سے متعلق خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے استعفے کی خبریں گمراہ کن ہیں۔
ایک بیان شیری رحمان نے کہا کہ صدر زرداری اتحادی حکومت کے توازن اور استحکام کا سب سے اہم ستون ہیں، یہ افواہیں ایک منظم سازش کے تحت جمہوری ڈھانچے کو کمزور کرنے کی کوشش ہیں۔
شیری رحمان کا کہنا ہے کہ محکمۂ موسمیات اور این ڈی ایم اے اکیلے ماحولیاتی بحران سے نہیں نمٹ سکتے
انہوں نے کہا کہ عوام ان جعلی خبروں، افواہوں اور منفی پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں۔
شیری رحمان نے کہا کہ صدر زرداری نے ہر نازک وقت میں جمہوریت کا پرچم بلند رکھا، وہ جمہوری استحکام کی علامت اور آئینی اقدار کے سچے نگہبان ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صدر زرداری پارلیمانی نظام کے اصل محافظ اور آئینی تسلسل کے ضامن ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔