دہشتگردانہ واقعہ حکومت اور اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، پشتونخوا میپ
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
اپنے بیان میں پشتونخوا میپ نے کہا کہ دہشتگردانہ واقعہ کے بعد ملزمان کا بآسانی فرار ہوجانا دراصل حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کوئٹہ سے پنجاب جانیوالی مسافر بس سے 10 مسافروں کو اغواء کرنے اور ان میں سے 9 کی لاشیں ملنے کے افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صوبے میں حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے اور فارم 47 کی حکومت کے مذمتی بیانات سے متاثرہ خاندانوں کی تسلی و تشفی نہیں ہوسکتی، جب تک ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی دہشت گردی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ دہشتگردانہ واقعہ کے بعد ملزمان کا بآسانی فرار ہوجانا دراصل حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز پارٹی کے صوبائی بیان میں میختر کے مقام پر سینکڑوں سبزیات ومیوہ جات کی گاڑیوں کو روکنے کی مذمت اور مطالبہ کیا گیا تھا کہ اس اقدام کو ترک کیا جائے اور گاڑیوں کو روکنے کی بجائے شاہرائوں پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ لیکن گزشتہ شب کا واقعہ جس میں بسز سے مسافروں کو شناخت کی بنیاد پر اُتارنے اور انہیں قتل کرنا، یہ پہلا واقعہ نہیں اس پہلے بھی اس طرح کے واقعات موجودہ فارم 47 کی مسلط حکومت کے دور میں ہوتے چلے آرہے ہیں، جن کے ملزمان آج تک آزاد ہیں۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردانہ واقعات میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانا اور عوام کی سرومال کی تحفظ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں، اسے فوری طو پر پورا کیا جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حکومت اور اداروں کی گیا ہے کہ
پڑھیں:
بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کرنیوالے افسران کیلئے انعامی مراعات منظور
سٹی42: بجلی چوروں کے خلاف کارروائی میں سرگرم افسران اور اہلکاروں کے لیے خوشخبری، حکومت نے انعامی مراعات دینے کی سفارشات منظور کر لی ہیں۔
حکومتی فیصلے کے تحت بجلی چوری روکنے اور واجبات کی ریکوری کرنے والے افسران کو مالی انعام دیا جائے گا۔
ریکوری کے اہداف حاصل کرنے والے ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او، اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ایچ او کو 10 فیصد انعامی حصہ ملے گا، جبکہ ریونیو سٹاف اور پولیس اہلکاروں کے لیے 20 فیصد حصہ مختص کیا گیا ہے۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
محکمہ توانائی پنجاب کے مطابق ریکوری کی رقم ضلعی کمیٹی کی نگرانی میں شفاف طریقے سے تقسیم کی جائے گی۔