پاکستان نے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنالی
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
یہ بھی پڑھیں: کھیلوں کے میدان میں سال 2024 کے دوران پاکستان نے کیا کھویا کیا پایا؟
قومی انڈر 18 ٹیم نے سیمی فائنل میں ملائشیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 3-4 گول سے شکست دی۔
پاکستان اور ملائشیا کے درمیان میچ 3-3 گول سے برابر ہوا تھا جس کے بعد فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے کیا گیا۔
پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے پرعزم انداز میں کھیل کا آغاز کیا اور ملائشیا کے خلاف ٹائٹل کے لیے مضبوط چیلنج پیش کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا اور آخرکار پاکستان نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں جیت حاصل کی۔
مزید پڑھیے: ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں شاندار کارکردگی کے بعد قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
ملک کی ٹیم کا فائنل میں حریف کا سامنا ابھی طے نہیں ہو سکا ہے لیکن اس کامیابی کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور وہ فائنل میں فتح حاصل کرنے کے لیے پُعزم نظر آتی ہے۔
پاکستان کے ہاکی کی تاریخ میں یہ ایک اہم موقع ہے اور قوم کو امید ہے کہ پاکستان انڈر 18 ٹیم فائنل میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرے گی اور ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم پاکستان ہاکی ٹیم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم پاکستان ہاکی ٹیم انڈر 18 ہاکی فائنل میں ہاکی ٹیم ایشیا کپ کی ٹیم
پڑھیں:
ورلڈایتھلیٹکس چیمپئن شپ: بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے ورلڈایتھلیٹکس چیمپئن شپ فائنل کے لیے کوالی فائی کرلیا۔
نیرج چوپڑا نے کوالی فائنگ راؤنڈ میں 84.85 میٹر کی تھرو کرکے فائنل کےلیے کوالی فائی کرلیا۔
پاکستان کے ارشد ندیم بھی آج جیولین تھرو کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ان ایکشن ہونگے۔ ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا الگ الگ گروپس میں شامل ہیں۔ ارشد ندیم کے گروپ میں بھارت کے دوایتھلیٹس موجود ہیں۔ فائنل راؤنڈ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔
Post Views: 6