انڈر18 ہاکی ایشیا کپ: سیمی فائنل میں آج پاکستان اور ملائیشیا مدمقابل ہونگے
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
لاہور:
انڈر18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم جمعہ کو ملائیشیا کے خلاف میدان میں اترے گی۔
گروپ کے آخری میچ میں گرین شرٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان چین کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے زیر کر کے ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
اس سے قبل ٹیم نے بنگلہ دیش، سری لنکا اور ہانگ کانگ کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔
پاکستان فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے پْرامید ہے، دوسرا سیمی فائنل جاپان اوربنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان کو 20 سال بعد آف شور تیل و گیس ذخائر میں بڑی کامیابی حاصل
وزیراعظم شہباز شریف کے انرجی سیکیورٹی وژن کے تحت پاکستان کے مقامی وسائل کی ترقی میں اہم پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے۔ 20 سال بعد پاکستان کے سمندری علاقوں میں تیل و گیس کے ذخائر سے متعلق بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق آف شور بڈنگ راؤنڈ میں 23 بلاکس کی کامیاب بولیاں موصول ہوئیں، جن پر پہلے مرحلے میں تقریباً 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ ڈرلنگ کے دوران یہ سرمایہ کاری ایک بلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان بھی ہے۔ یہ بلاکس مجموعی طور پر 53,510 مربع کلومیٹر رقبے پر محیط ہیں۔
انڈس اور مکران بیسن میں بیک وقت ایکسپلوریشن کی حکمت عملی کامیاب رہی ہے، جس نے بڈنگ راؤنڈ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ظاہر کیا۔ کامیاب بولرز میں ترکی پیٹرولیم، یونائیٹڈ انرجی، اورینٹ پیٹرولیم، فاطمہ پیٹرولیم، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، ماری انرجیز اور پرائم انرجی شامل ہیں۔
امریکی ادارے ڈیگلیور اینڈ میکناٹن کے مطابق سمندر میں ممکنہ طور پر 100 ٹریلین کیوبک فٹ گیس موجود ہو سکتی ہے۔ آف شور راؤنڈ 2025 کے آغاز کے ساتھ پاکستان نے ان ممکنہ ذخائر سے فائدہ اٹھانے کا عمل شروع کر دیا ہے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک نیا سنگِ میل ثابت ہوگا۔