data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اے سی میں موجود “ڈرائی موڈ” ایک ایسا فیچر ہے جس سے اکثر لوگ ناواقف ہوتے ہیں، حالانکہ یہ آپ کے بجلی کے بل میں نمایاں کمی لا سکتا ہے۔

اس موڈ کا بنیادی کام کمرے کی نمی (humidity) کو کم کرنا ہے، نہ کہ کمرے کو مکمل طور پر ٹھنڈا کرنا۔ ڈرائی موڈ خاص طور پر ان علاقوں یا موسموں میں مؤثر ثابت ہوتا ہے جہاں نمی زیادہ ہو لیکن درجہ حرارت اتنا زیادہ نہ ہو۔

جب آپ ڈرائی موڈ آن کرتے ہیں تو اے سی کا کمپریسر وقفے وقفے سے کام کرتا ہے جبکہ پنکھا سست رفتاری سے چلتا ہے۔ اس دوران ایئر کنڈیشنر کمرے کی نمی کو جذب کرکے اسے پانی میں تبدیل کرتا ہے اور باہر نکالتا ہے۔ اس عمل سے کمرے میں ہلکی ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے، لیکن درجہ حرارت میں بڑی تبدیلی نہیں آتی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈرائی موڈ

پڑھیں:

پشاور میں 10 محرم تک موبائل فون سروس بند کردی گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میںسیکورٹی اقدامات کے تحت 10 محرم الحرام تک موبائل فون سروس بند کردی گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق موبائل فون سروس 8 محرم الحرام جمعہ نماز کے بعد سے یوم عاشور کی شب 10 بجے تک بند رہے گی۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حساس علاقوں میں نگرانی بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلیے کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق سیکورٹی ادارے ڈرون کیمروں، سی سی ٹی وی اور دیگر ٹیکنالوجی سے جلوسوں کی نگرانی بھی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • آئی سی سی میں جے شاہ کے بعد ایک اور اہم عہدے پر بھارتی تعینات
  • محرم الحرام سخت آزمائش کا مقابلہ کرنے کا جذبہ صادق عطا کرتا ہے‘ ہمایوں اختر
  • اشتہار
  • پی آئی اے کے حق میں 13 سال قبل مقدمے کا فیصلہ
  • پشاور میں 10 محرم تک موبائل فون سروس بند کردی گئی
  • الخدمت رضاکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا
  • ایک تولہ سونے کی قیمت1500روپے گھٹ گئی
  • ڈالر کی قیمت دوبارہ10پیسے بڑھ گئی
  • سیمنٹ کی برآمدات میں مئی کے دوران 7.46 فیصد اضافہ ہوا ،پی بی ایس