لاہور(سپورٹس ڈیسک )لاہورقلندرز کی ٹیم نے تیسری مرتبہ پی ایس ایل ٹورنامنٹ جیت لیا.لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے فائنل میں گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز نے شاندار بیٹنگ کی اور 43 گیندوں پر 4 چھکوں ، 8 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے اور نمایاں بلے باز رہے۔

گلیڈی ایٹرز اننگز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سعود شکیل اور فن نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 17 کے مجموعی اسکور پر سعود شکیل صرف چار رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے، پھر سلمان مرزا نے 12 کے انفرادی اسکور پر ایلن کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پھر رلی روسو 22 کے انفرادی اسکور پر سکندر رضا کی گیند پر کیچ دے کر 58 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے۔ پھر شاہین آفریدی نے اویشکا فرنانڈو کو 29 کے انفرادی اور 125 کے مجموعی اسکور پر پویلین بھیجا۔

اس دوران حسن نواز نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 27 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ پھر 18ویں اوور میں شاہین آفریدی کی گیند پر حسن نواز 76 رنز بناکر 172 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے۔

نئے آنے والے بیٹسمین محمد عامر اور ابرار احمد بغیر کوئی رن بنائے 177 پر پویلین روانہ ہوئے۔ دونوں کو حارث رؤف نے اپنا شکار بنایا۔ پھر اننگز کے آخری اوور کی آخری گیند پر فہیم اشرف 201 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3، سلمان مرزا، حارث رؤف نے 2،2 اور سکندر رضا، راشد حسین نے ایک ایک کھلاڑی کو اپنا شکار بنایا۔

لاہور قلندرز اننگز

گلیڈی ایٹرز کے 202 رنز ہدف کے تعاقب میں قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور محمد نعیم نے انتہائی محتاط انداز سے کیا۔ ابرار احمد نے 39 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان کو اپنی گھومتی گیندوں سے پریشان کرنے کے بعد 11 رنز پر ایل بی ڈبلیو کیا اور پویلین بھیجا۔

پھر فہیم اشرف نے محمد نعیم کو 47 کے انفرادی اور 85 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کر کے پویلین روانہ کیا۔ انہوں نے 27 گیندوں پر 6 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے تیز ترین اننگز کھیلی۔

اسامہ طارق نے 41 کے انفرادی اور 115 کے مجموعی اسکور پر پویلین بھیجا۔ یوں قلندرز کو تیسرے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ پھر محمد عامر نے راجا پاکسا کو شکار بنایا۔

گلیڈی ایٹرز اسکواڈ

سعود شکیل (کپتان)، فن الین، رلی روسو، حسن نواز، فرنانڈو، دنیش چندیمال، فہیم اشرف، محمد وسیم، محمد عامر، عثمان طارق اور ابرار احمد شامل ہیں

قلندرز اسکواڈ

فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، کوشال پریرا، راجہ پاکسا، آصف علی، شاہین آفریدی (کپتان)، شکیب الحسن، راشد حسین، حارث رؤف ، سلمان مرزا، جہاں داد خان، زمان خان، محمد اخلاق، ڈیرل مچل، محمد آزاب، آصف آفریدی شامل ہیں

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: شاہین ا فریدی گلیڈی ایٹرز کے انفرادی

پڑھیں:

مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے

لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا