لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی زخمی ہوکر فائنل سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا فائنل لاہور میں قذافی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان جاری ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 202 رنز کا بڑا ہدف دیا ہے۔
دوسری جانب لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا لگا ہے کہ جارح مزاج بلے باز آصف علی زخمی ہوکر فائنل سے باہر ہوگئے ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فیلڈنگ کے دوران آصف علی محمد نعیم سے ٹکرا کر زخمی ہوگئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: لاہور قلندرز
پڑھیں:
چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر
ٹاپ سیڈ ناصر اقبال نے تیسری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ جیت کر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔
پی این روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں ناصر اقبال نے سیکنڈ سیڈ طیب اسلم کو 1-3 سے شکست دی۔
ویمنز ایونٹ کے فائنل میں پشاور کی ماہ نور علی نے اپنی بڑی بہن سحرش علی کو 0-3 سے شکست دی۔
چیمپئن شپ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں 20 لاکھ روپے کی مجموعی انعامی رقم تقیسم کی گئی۔
اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے انعامات تقسیم کیے۔
کموڈور مدثر خورشید نے استقبالیہ کلمات ادا کیے۔
تقریب میں کمانڈر کراچی فیصل عباسی، اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان، اولمپیئن سمیع اللہ خان و دیگر بھی موجود تھے۔