وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کوئٹہ سے لاہور جانے والی بس کے 9 مسافروں کو اغوا کے بعد شہید کیے جانے کے دلخراش واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2025ء) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کوئٹہ سے لاہور جانے والی بس کے 9 مسافروں کو اغوا کے بعد شہید کیے جانے کے دلخراش واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کا اس بے رحمی سے قتل انسانیت سوز اور قابلِ مذمت عمل ہے۔ وفاقی وزیر نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں، اور حکومت دہشت گردی کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید تیز کرے گی تاکہ ملک میں امن و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پڈعیدن: پولیس کی کراچی جانے والی کار پر کارروائی، منشیات ڈیلر گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پڈعیدن(نمائندہ جسارت) کوئٹہ سے کراچی جانے والی دو کاروں پر پولیس کا چھاپہ، منشیات کی سپلائی ناکام بنادی 03 منشیات فروش ڈیلرس گرفتار، 4000 گرام چرس، 1900 پاکیٹ گٹکہ، 02 کاریں دس جعلی نمبر پلیٹیں برآمد، مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نوشہروفیروز میر روحل خان کھوسو کی خصوصی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے، مورو تھانہ کی پولیس نے مخفی اطلاع پر کامیاب کاروائی کرکے 03 منشیات فروش ڈیلرز کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں 01 عبدالعزیز ولد عبدالباری محمد حسنی، رہائش: قادر آباد، بلوچستان، 02عبدالواسع ولد عبدالعزیز قمبرانی، رہائش: کوئٹہ، 03محمد ہارون ولد محمد انور گرگناڑی، رہائش: جمال آباد، بلوچستان، شامل ہیں۔گرفتار منشیات فروش کے قبضے سے، 4000 گرام اعلیٰ کوالٹی کا چرس، 1900 پاکیٹ (627 کلو) گٹکہ، 02 عدد کاریں10 عدد جعلی نمبر پلیٹس، برآمد کی گئیں۔مذکورہ ملزمان کے خلاف مورو تھانہ پہ سرکار کی مدعیت میں نارکوٹکس اور مین پڑی گٹکہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔جب کہ گرفتار مذکورہ منشیات فروشان سے مزید انویسٹیگیشن کی جا رہی ہے۔