کوئٹہ سے روانہ ہونیوالی 2 ٹرینیں سیکیورٹی خدشات کی بنا پر منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
فائل فوٹو
ریلوے حکام نے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر کوئٹہ سے روانہ ہونے والی دو ٹرینیں منسوخ کردیں۔
محکمہ ریلویز کے مطابق کوئٹہ سے 10جولائی کو پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی جانے والی بولان میل کو سیکیورٹی خدشات کی بنا پر منسوخ کردیا گیا ہے۔
ریلوے حکام نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ٹکٹوں کے ریفنڈ حاصل کرلیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور سے بدھ کو کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس بھی منسوخ کردی گئی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: شیر شاہ کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
’جیو نیوز‘ گریبکراچی کے علاقے شیر شاہ میں گودام میں لگنے والی آگ پر 5 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔
ریسکیو حکام کے مطابق 5 فائر ٹینڈر اور 2 واٹر باؤزر نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، گودام میں پلاسٹک، ربر، استعمال شدہ آئل فلٹر اور دیگر سامان موجود ہے۔
فائر افسر کے مطابق آگ بجھانے کے دوران آئل فلٹر پھٹ جاتے ہیں جس سے دوبارہ آگ لگ جاتی ہے۔