نوشہروفیروز ، آبادی کے عالمی دن پر مختلف یونین کونسلز میں اجلاس کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نوشہروفیروز(نمائندہ جسارت)آبادی کے عالمی دن کے موقع پر ملک کے دیگر حصوں کی طرح ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ نوشہروفیروز کی جانب سے ضلع کے مختلف شہروں، یونین کونسلوں اور دیہاتوں میں اجلاس اور کونے کی سطح پر بیٹھکوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ ملک کے وسائل کے مطابق آبادی کو کنٹرول کرنے اور عوام کو اس کی اہمیت سے آگاہ کیا جا سکے۔اس سلسلے میں مرکزی تقریب آج ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس نوشہروفیروز میں منعقد کی گئی، جس کے مہمانِ خصوصی ریجنل ڈائریکٹر پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ شہید بینظیر آباد اللہ اوبھایو سولنگی اور ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نوشہروفیروز محمد اسماعیل کلہوڑو تھے۔ تقریب سے انچارج آر ایچ ایس اے سینٹر ڈاکٹر شازیہ شیخ نے ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور اس پر کنٹرول کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی دی۔اس موقع پر مہمانانِ خصوصی اللہ اوبھایو سولنگی اور محمد اسماعیل کلہوڑو نے اپنے خطاب میں کہا کہ 11 جولائی کو پوری دنیا میں عالمی یومِ آبادی منایا جاتا ہے تاکہ لوگوں کو بڑھتی ہوئی آبادی کے اثرات اور اس پر قابو پانے کے بارے میں شعور دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر خاندان چھوٹا ہوگا تو لوگ بہتر زندگی گزار سکیں گے، اپنے بچوں کو اچھی تعلیم، صحت اور روشن مستقبل دے سکیں گے۔ لیکن اگر بچے زیادہ ہوں گے تو ان کی بہتر پرورش ممکن نہ ہوگی اور وہ بنیادی حقوق سے بھی محروم رہ جائیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نوشہروفیروز،سیلاب متاثرین میں گھروں کے مالکانہ حقوق دینے کی تقریب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نوشہرہ فیروز(نمائندہ جسارت )سندھ حکومت کے محکمہ سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ افیکٹیز (ایس پی ایچ ایف) کی جانب سے لنجار ہاؤس مورو میں 2022ء کے سیلاب اور بارشوں سے متاثر ہونے والی خواتین کو گھروں کی تعمیر کے بعد ان کو مالکانہ حقوق کی اسناد دینے کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں 146خواتین کو مکان کے مالکانہ حقوق کی اسناد دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے بارش اور سیلاب سے متاثرہ خواتین کو ان کے گھروں کے مالکانہ حقوق دے دیے ہیں۔ وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کی اہلیہ، ان کے صاحبزادوں حسن ضیا لنجار، علی ضیا لنجار، ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم اور چیئرمین ضلع کونسل نوشہرو فیروز سہیل اختر عباسی نے 146 خواتین کو گھروں کی اسناد دیں۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو روٹی کپڑا اور مکاں کا نعرہ دیا، جس کے تحت سندھ کے عوام کو اپنے گھر کی تعمیر کے بعد اپنے گھر کے مالکانہ حقوق دیے جارہے ہیں۔ ہمارا نصب العین عوامی خدمت ہے۔ ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور عوام کی خدمت کا کام جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اور زیادہ کام کرنا ہے یہ تو صرف شروعات ہے۔ تقریب میں ایس ایس پی نوشہرو فیروز بشیر احمد بروہی، چیئرمین میونسپل کمیٹی مورو نذیر احمد میمن، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سہیل احمد راجپر، دوست علی سولنگی، محمد خان حاجن جیسر، انفارمیشن آفیسر قمر الزمان بھنبھرو، سافکو کے صوبائی ہیڈ جے پرکاش، ڈسٹرکٹ منیجر سافکو غلام اکبر کھوسو اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔