کسٹمز آکشن سسٹم کے ذریعے اسمگلڈ گاڑیوں کو قانونی حیثیت دینے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
اسلام آباد:
ایف بی آر حکام کی ملی بھگت سے کسٹمز آکشن نظام کے ذریعے اسمگل شدہ گاڑیوں کو قانونی حیثیت دینے کے بڑے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے جس پر دو کسٹمز افسران کو معطل کرکے نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر کے کسٹمز انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے کسٹمز آکشن کے ذریعے اسمگل شدہ گاڑیوں کو قانونی حیثئت دینے کے اسکینڈل پر ملوث لوگوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاوٴن شروع کردیا ہے اور اس دھندے میں ملوث 13 افراد کو گرفتار کرلیا۔
اس حوالے سے ایف بی آر کے سینئر افسر نے بتایا کہ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور ممبر کسٹمز کی ہدایت پر کسٹمز آکشن سسٹم کے غلط استعمال کے ذریعے اسمگل شدہ گاڑیوں کو قانونی حیثیت دینے کی اطلاعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملک گیر کارروائی کا آغاز کردیا ہے اب تک دو کسٹمز افسران کو معطل کرتے ہوئے ان کے نام ای سی ایل میں شامل کر دیے ہیں اس کے ساتھ ساتھ کسٹمز انفورسمنٹ نے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 13 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ درجنوں مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی تلاش جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر کے مطابق اب تک 103 ایسی گاڑیوں کی نشاندہی ہو چکی ہے جو جعلی یوزر آئی ڈیز کے ذریعے نظام میں ڈال کر نیلامی کے عمل کو جواز بنا کر رجسٹرڈ کی گئی ہیں ان گاڑیوں کو اسمگل کرکے بعد ازاں کسٹمز آکشن کے جعلی طریقہ کار کے ذریعے قانونی حیثیت دی گئی۔
حکام کے مطابق معاملے کی سنگینی اور اس میں دیگر اداروں کے ممکنہ ملوث ہونے کے پیش نظر ایف بی آر نے ایف آئی اے کو باضابطہ طور پر مجرمانہ تحقیقات شروع کرنے کی درخواست کر دی ہے اس کے علاوہ ایف بی آر نے آئی بی، ایف آئی اے اور آئی ایس آئی کے نمائندوں پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے قیام کی بھی درخواست کی ہے تاکہ اس پیچیدہ اور منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کر کے مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ نیٹ ورک نہ صرف جعلی یوزر آئی ڈیز کے ذریعے سسٹم میں گاڑیاں رجسٹر کر رہا تھا بلکہ نیلامی کے جعلی کاغذات اور دیگر سرکاری ریکارڈ میں جعلسازی بھی شامل تھی تحقیقات کے دوران مزید بڑی گرفتاریاں اور انکشافات متوقع ہیں
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ کسی بھی سرکاری افسر یا اہلکار کے خلاف اگر شواہد سامنے آئے تو اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی، حکام کا مزید کہنا ہے کہ ایف بی آرنے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسی کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں تاکہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گاڑیوں کو قانونی کے ذریعے اسمگل قانونی حیثیت ایف بی آر
پڑھیں:
کراچی ایئر پورٹ پر پاکستان کسٹمز کی بڑی کارروائی، 72,700 امریکی ڈالرز ضبط
—فائل فوٹوکراچی ایئر پورٹ پر پاکستان کسٹمز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 72 ہزار 700 امریکی ڈالرز ضبط کر لیے۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق کارروائی میں شہری کے جوتوں اور سامان سے 72 ہزار 700 امریکی ڈالرز برآمد ہوئے۔
مسافر ایتھوپین ایئر لائنز کی پرواز سے کیمرون جا رہا تھا۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔