حمیرا اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرعام پر آگئی، کیا انکشافات ہوئے؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
کراچی: اداکارہ حمیرا اصغر کی موت سے متعلق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے ماڈل واداکارہ کی لاش 8 سے 10 ماہ پرانی ہے جسم پر کسی قسم کے تشدد یا ہڈی ٹوٹنے کے شواہد نہیں ملے، جبکہ کیمیائی تجزیے کے لیے بال اورکپڑوں کے ٹکڑے بھیجے گئے تھے۔
پولیس اور فرانزک ٹیمیں واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہیں تاکہ موت کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاش مکمل طورپرڈی کمپوزیشن کے آخری مراحل میں تھی اورچہرے سمیت جسم کے کئی حصے پٹھوں سے خالی تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ کے جسم کی تمام ہڈیوں کی ساخت مکمل اور موجود پائی گئی، لمبی ہڈیاں چھید داراورانتہائی نازک ہوچکی تھیں جبکہ جوڑغیرمعمولی طورپرحرکت پذیرتھے۔ چھاتیوں میں موجود سلیکون پیوند صحیح حالت میں موجود تھے۔ بالوں اورکپڑوں کے کچھ ٹکڑے کیمیائی تجزیے کے لیے لیب بھیج دیے گئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنسی زیادتی یا زخم کے کوئی واضح شواہد موجود نہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ چہرے کے پٹھے موجود نہیں تھے اوردانت ڈھیلی ساکٹس میں تھے جبکہ جلد سخت اور سیاہ دھبوں سے بھری ہوئی تھی۔ تمام ہڈیاں مکمل پائی گئیں جبکہ جسم کی حالت انتہائی خراب تھی۔
یاد رہے کہ 3 دن قبل اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ان کے فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: رپورٹ میں
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔