پی ٹی آئی پاکستان کی ترقی کی اڑان کو پتھر مار کر کریش کرنا چاہتی ہے، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
پی ٹی آئی پاکستان کی ترقی کی اڑان کو پتھر مار کر کریش کرنا چاہتی ہے، احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی کی اڑان کو پی ٹی آئی پتھر مار کر کریش کرناچاہتی ہے تاہم اب یہ اڑان ان کے پتھروں کی پہنچ سے دور چلی گئی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کا مقدر دیر پا ترقی ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پاس ایسا کوئی ہتھیار نہیں کہ وہ پاکستان کی بلندی کی اڑان کو کریش کرسکے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پاکستان کے استحکام پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، ریاست میں امن و استحکام اور اڑان کی پالیسی یکساں ہے، اگر پی ٹی آئی نے اس میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان تحریکِ انصاف سمیت کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ 24 کروڑ عوام کے مستقبل سے اپنی سیاست کی دکان چمکائیں، ان کاکہنا تھاکہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ امن و استحکام کی پالیسیوں کا تسلسل اور اصلاحات کا ایجنڈا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جو بھی تخریبی سیاست کرے گا لوگ اس کا ساتھ نہیں دیں گے، عوام منفی اور دھرنوں کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں، ہم دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑ رہے ہیں، یہ وہی عناصر ہیں جو بھارت کے پے رول پر ہیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھارت آپریشن بنیان المرصوص میں بدترین ناکامی پر شرمندہ ہے اور اسی شرمندگی کی وجہ سے وہ بلوچستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے، ان کا کہنا تھاکہ بھارت دہشت گرد تنظیموں کے ذریعے کوشش کررہا ہے کہ وہ پاکستان کو غیر مستحکم کرے اور مکروہ کھیل کھیلے، ان تمام عناصر کا صفایا کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعلی امین گنڈا پور کی لاہور آمد، پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس کا ایجنڈا سامنے آ گیا علی امین گنڈا پور کی لاہور آمد، پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس کا ایجنڈا سامنے آ گیا اسرائیل کے ساتھ جاسوسی کے الزامات: ایران سے 5 لاکھ افغان باشندے ملک بدر سندھ توانائی کا حب ہے مسائل فوری حل کیے جائیں گے، صدر آصف زرداری قاسم اور سلیمان کو خوش آمدید، قانون ہاتھ میں لیا تو گرفتاری ہوگی،گورنر کے پی کے اسلام آباد: عدالت نے مزید 5 یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل کر دیا امریکا نے یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس عائد کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کہ پاکستان احسن اقبال پاکستان کی کی اڑان کو پی ٹی آئی
پڑھیں:
سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
قونصلر صائمہ سلیم— فائل فوٹواقوامِ متحدہ میں پاکستانی مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے سلامتی کونسل میں بھارت کو لاجواب کر دیا۔
اپنے بیان میں صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ بھارت کا امن کا درس دینا مضحکہ خیز ہے، جو خود بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی، ہمسایوں کے خلاف جارحیت اور خطے میں ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا مرتکب ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے حالات میں واضح فرق ہے۔
صائمہ سلیم نے کہا کہ ایک طرف سیاسی آزادی ہے اور دوسری طرف جبر، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے، حقوق کا استعمال اور حقوق سے محرومی ایک جیسی چیزیں نہیں ہو سکتیں۔
اقوامِ متحدہ میں پاکستانی کونسلر صائمہ سلیم نے کہا کہ افغان سرزمین سے حملوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، جموں و کشمیر نہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ داخلی معاملہ، بھارت کا انکار اس تنازع کی بین الاقوامی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا۔
قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت خود مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں لایا اور آج قراردادوں سے انحراف کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جبر اور انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا بھارتی فیصلہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، دریائے سندھ کا پانی زندگی کا ذریعہ ہے، جنگ کا ہتھیار نہیں۔
صائمہ سلیم نے یہ بھی کہا کہ بھارت سے منسلک دہشت گردی کے نیٹ ورک عالمی سطح تک پھیل چکے ہیں، بھارت میں ہندوتوا نظریات نے اسلاموفوبیا کو ریاستی پالیسی بنا دیا ہے۔