اداکارہ حمیرا اصغر کی میت گھر کے بجائے سیدھا قبرستان لائی گئی وہیں نماز جنازہ ادا ہوئی اور تدفین کردی گئی۔

اطلاعات کے مطابق مرحومہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ بعد نماز عصر قبرستان میں ہی ادا کی گئی اور تدفین کردی گئی۔ ان کی میت گھر نہیں لائی گئی بلکہ براہ راست قبرستان لائی گئی۔

اداکارہ کی آخری آرام گاہ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن کے کیو بلاک کے قبرستان میں بنائی گئی جہاں تدفین ہوئی۔ اس موقع پر خاندان کے قریبی افراد، عزیز و اقارب اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے چند قریبی ساتھیوں نے شرکت کی۔

اداکارہ کی اچانک اور پُراسرار موت سے ان کے مداح اور ساتھی فنکار شدید رنج و غم میں مبتلا ہیں۔ اداکارہ کی وفات پر فنکاروں کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

حمیرا اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کی لاش ایک یا دو ماہ نہیں بلکہ 8 سے 10 ماہ پرانی ہے اور بالکل گل سڑ چکی ہے ان کی کوئی ہڈی ٹوٹی ہوئی نہیں ملی جبکہ کسی قسم کے تشدد یا زیادتی کے نشانات بھی نہیں پائے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاش مکمل طور پر ڈی کمپوزیشن کے آخری مراحل میں تھی اور چہرے سمیت جسم کے کئی حصے پٹھوں سے خالی تھے۔

یاد رہے کہ چند دن قبل اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ان کے فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: حمیرا اصغر کی

پڑھیں:

ہمیں ان کے گھر کا پتا معلوم نہ تھا، رابطہ نہ ہوسکا، حمیرا اصغر کے چچا کا بیان

کراچی میں اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے واقعے کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ گھر والوں کو ان کے گھر کا پتا معلوم نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حمیرا اصغر کے چچا محمد علی نے کہا ہے کہ ہمیں کراچی میں حمیرا اصغر کے گھر کا پتا نہیں تھا۔

انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمیرا جب بھی لاہور آتی تھی گھر ضرور آتی تھی اور ہمارا حمیرا کے ساتھ فون پر رابطہ ہوتا تھا لیکن ہمیں کراچی میں ان کے گھر کا نہیں پتا تھا۔ وہ 2018 میں کراچی چلی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے: اداکارہ حمیرا اصغر نے فلیٹ کا آخری کرایہ کب ادا کیا؟

حمیرا اصغر کے چچا محمد علی نے کہا کہ فون بند ہونے پر حمیرا سے کوئی رابطہ نہ کر سکے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے حمیرا کے ساتھ رابطے نہ ہونے کی اطلاع کسی کو دی یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حمیرا اصغر کے والدین اپنی بیٹی کے اس فیصلے سے خوش نہیں تھے کہ وہ شوبز میں کام کریں تاہم حمیرا اس کام میں خوش تھیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آچکی ہے، جس کے مطابق ان کی موت 8 سے 10 ماہ قبل ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کے جسم کی کوئی ہڈی ٹوٹی ہوئی نہیں پائی گئی جبکہ نچلے جسم کا گوشت مکمل طور پر گل چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: اداکارہ حمیرا اصغر کی نمازِ جنازہ اور تدفین آج لاہور ہوگی

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ لاش ڈی کمپوزیشن کے آخری مرحلے میں تھی اور اس میں کچھ کیڑے بھی موجود تھے۔لاش کی حالت اس قدر خراب تھی کہ اس سے کسی بھی قسم کی جسمانی زیادتی یا تشدد کے شواہد کا تعین ممکن نہیں رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اداکارہ تحقیقات حمیرا اصغر

متعلقہ مضامین

  • لاہور:اداکارہ حمیرا اصغر ماڈل ٹائون قبرستان میں سپرد خاک
  • اداکارہ حمیرا اصغر کی ماڈل ٹاؤن قبرستان میں تدفین ،موت کا معمہ تاحال حل نہیں ہو سکا
  • اداکارہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ ادا، سپرد خاک کردیا گیا
  • ہمیں ان کے گھر کا پتا معلوم نہ تھا، رابطہ نہ ہوسکا، حمیرا اصغر کے چچا کا بیان
  • اداکارہ حمیرا اصغرکی المناک موت کے چند پہلو
  • والد نے میت وصول کرنے سے انکار کیوں کیا؟ حمیرا اصغر کے بھائی نے بتا دیا
  • اداکارہ حمیرا اصغر کے اہل خانہ لاش وصول کر لی
  • اداکارہ حمیرا اصغر کی میت لینے اہل خانہ کراچی پہنچ گئے، قانونی کارروائی جاری
  • اداکارہ حمیرا اصغر کے اہل خانہ لاش وصول کرنے کراچی پہنچ گئے