غزہ بھوک اور موت کا قبرستان، ہر تیسرے فرد کو کھانے کو کچھ نہیں: انروا چیف
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اقوامِ متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے غزہ میں بڑھتے ہوئے غذائی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں بھوک کی صورتحال خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے اور ہر گزرتا دن حالات کو مزید سنگین بنا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ غزہ کی ہر تین میں سے ایک فرد اپنی بنیادی غذائی ضروریات پوری کیے بغیر دن گزارنے پر مجبور ہے، جبکہ خوراک کا بحران انسانی تاریخ کے بدترین مرحلے کی طرف بڑھ رہا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی ایجنسی ’اونروا‘ کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ اب بچوں اور بھوک سے بلکتے انسانوں کا قبرستان بن چکا ہے۔
اونروا کے سربراہ نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے پاس زندگی بچانے کا کوئی راستہ باقی نہیں رہا، ایک جانب موت ہے تو دوسری طرف بھوک کا عذاب۔ ’’غزہ میں ہمارے اخلاقی اصول اور انسانیت کی اقدار دفن کی جا رہی ہیں،‘‘ انہوں نے کہا۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کی بے حسی مزید تباہی کا پیش خیمہ بن رہی ہے، مئی سے اب تک تقریباً 800 فلسطینی اس وقت اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنے جب وہ امداد کے حصول کی کوشش کر رہے تھے۔
خیال رہے کہ حالیہ اسرائیلی بمباری میں مزید 45 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں امداد کے منتظر 11 افراد بھی شامل ہیں، جس سے غزہ کے بحران نے ایک بار پھر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ دیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا شدید بحران، شہری پریشان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ضلع وسطی کے علاقے نارتھ کراچی کے مختلف سیکٹروں میں دو ہفتے سے پانی کی مسلسل بندش کے بعد پینے کے پانی کا مصنوعی بحران شدت اختیار کر گیا ہے جس کے باعث رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقہ مکینوں نے پانی کی فراہمی فوری بحال نہ ہونے پر 4-Kچورنگی پر احتجاج کی دھمکی دی ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 2،سیکٹر 3،سیکٹر فائیو اے 1اور فائیو اے 2سمیت ملحقہ علاقوں میں 2ہفتے سے واٹر سپلائی معطل ہے اورمکینوں کو مجبوراً مہنگے داموں ٹینکرز کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پانی کی قلت انتظامیہ کی نااہلی اور ٹینکر مافیا کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ باقاعدہ شیڈول کے باوجود لائنوں میں پانی نہیں آ رہا جبکہ ٹینکرز من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں۔علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور پانی کی فراہمی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ روزمرہ زندگی معمول پر آ سکے۔