Islam Times:
2025-07-11@15:05:19 GMT

کراچی کی آبادی 2 کروڑ 30 لاکھ سے بڑھ گئی

اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT

کراچی کی آبادی 2 کروڑ 30 لاکھ سے بڑھ گئی

آبادی میں یہ بے تحاشا اضافہ صحت، تعلیم، پانی، صفائی اور ٹرانسپورٹ جیسے بنیادی شعبوں پر شدید دباؤ ڈال رہا ہے جس کے پیشِ نظر بجلی چوری، پانی کی قلت اور ٹریفک جام روزمرہ کا معمول بن چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر معاشی حب کراچی کی آبادی اب 2 کروڑ 30 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جس میں ہر سال 5 لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ ہو رہا ہے، یہ اضافہ صرف پیدائش سے نہیں بلکہ ملک کے دیگر علاقوں سے ہجرت کی ایک بڑی لہر کی وجہ سے بھی ہے۔ کراچی میں بڑھتی آبادی نا صرف پانی جیسی بنیادی زندگی کی ضرورت کی فراہمی میں مسائل پیدا کر رہی ہے بلکہ ٹرانسپورٹ کی سہولت اور روزگار کی فراہمی بھی بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔ روزگار، تعلیم اور علاج کی تلاش میں سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ہزاروں افراد کراچی آتے ہیں، صرف 2022ء کے سیلاب کے بعد یہاں 50 ہزار لوگ منتقل ہوئے، کہا جارہا ہے کہ 2050ء تک موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہجرت مزید بڑھ کر 23 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ 

آبادی میں یہ بے تحاشا اضافہ صحت، تعلیم، پانی، صفائی اور ٹرانسپورٹ جیسے بنیادی شعبوں پر شدید دباؤ ڈال رہا ہے جس کے پیشِ نظر بجلی چوری، پانی کی قلت اور ٹریفک جام روزمرہ کا معمول بن چکا ہے۔ کراچی اب مشرق میں سپر ہائی وے سے لے کر مغرب میں حب تک پھیل چکا ہے لیکن یہ پھیلاؤ بغیر منصوبہ بندی، بغیر انفرا اسٹرکچر اور بغیر سہولتوں کے ہو رہا ہے۔ کراچی کو دوبارہ قابلِ رہائش بنانے کا پہلا قدم ہے ایک عملی، ڈیجیٹل اور ڈیٹا بیسڈ ماسٹر پلان، ہر نئی آبادی، کمرشل زون یا انڈسٹریل ایریا کی اجازت صرف شہری انفرا اسٹرکچر کی گنجائش دیکھ کر دی جائے۔ کراچی ماسٹر پلان 2047ء کو فائلوں سے نکال کر زمین پر لانا ہوگا اور اس پر ہر حکومت کو تسلسل سے عمل کرنا ہوگا۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رہا ہے

پڑھیں:

ریلوے کی آمدن میں ریکارڈ اضافہ، 78 سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

 

مالی سال 2024-25 کے اختتام پر پاکستان ریلوے نے اپنی 78 سالہ تاریخ کی بلند ترین آمدن حاصل کر لی۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ریلوے کی مجموعی آمدن 93 ارب روپے رہی۔

تفصیلات کے مطابق:

مسافر ٹرینوں سے 47.5 ارب روپے

مال بردار گاڑیوں سے 31.5 ارب روپے

ملٹری ٹریفک سے 1.5 ارب روپے

کوچنگ ذرائع سے 3 ارب روپے

دیگر ذرائع سے 9.5 ارب روپے حاصل کیے گئے۔

وزیر ریلوے نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال میں ریلوے کی آمدن 88 ارب روپے تھی، جو اس سال 5 ارب روپے کے اضافے سے 93 ارب تک پہنچ گئی۔

ڈویژنل سطح پر مسافر ٹرینوں کی آمدن:

کراچی ڈویژن: 14.75 ارب روپے (سرفہرست)

لاہور: 11.25 ارب روپے

ہیڈکوارٹرز ڈویژن: 5.25 ارب روپے

ملتان: 5 ارب روپے

سکھر: 4.8 ارب روپے

راولپنڈی: 4.7 ارب روپے

پشاور: 1.25 ارب روپے

کوئٹہ: 52 کروڑ روپے

فریٹ (مال برداری) آمدن:

کراچی: 28 ارب روپے

ملتان: 1 ارب روپے

لاہور: 83 کروڑ روپے

پشاور: 77 کروڑ روپے

راولپنڈی: 31 کروڑ روپے

سکھر: 28 کروڑ روپے

کوئٹہ: 10 کروڑ روپے

حنیف عباسی نے کہا کہ آئندہ سال فریٹ سیکٹر کی آمدن کو بڑھا کر مجموعی انکم کا 70 فیصد بنانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

 

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • ریلوے کی آمدن میں ریکارڈ اضافہ، 78 سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا
  • کراچی کی آبادی 2 کروڑ 30 لاکھ سے تجاوز، بے ہنگم اضافہ شہر کو بحران کی دہلیز پر لے آیا
  • کراچی: مون سون کے باعث گیسٹرو اور معدے کے امراض میں تشویشناک اضافہ
  • پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران بڑا اضافہ
  • زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران بڑا اضافہ
  • قومی زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران بڑا اضافہ،بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر ہو گئے
  • آبادی میں تیزفتار اضافہ قومی ترقیاتی عمل میں بڑی رکاوٹ ہے، وسائل، صحت و تعلیم کے نظام اور عوامی خدمات کے شعبے بے پناہ دبائو میں ہیں، صدر آصف علی زرداری کاعالمی یوم آبادی کے موقع پر پیغام
  • عام انتخابات 2024 کے بعد ووٹرز کی تعداد میں 60 لاکھ کا اضافہ