کراچی ( نیوز ڈیسک) اداکارہ حمیرا اصغر کے فلیٹ کے مالک کو نجی ٹی وی نے ڈھونڈ نکالا ، میر واعظ کا کہنا ہے کہ حمیرا سے میری بات واٹس ایپ پر ہو تی تھی ، مئی 2024 میں حمیرا نے آخری بار فلیٹ کا کرایہ ادا کیا تھا اور وہ کرایہ بڑھا رہی تھی نہ ہی فلیٹ خالی کر رہی تھیں ۔

تفصیلات کے مطابق فلیٹ کے مالک میر واعظ کا کہنا تھا کہ 2018ء دسمبر میں فلیٹ حمیرا کو 40 ہزار کرائے پر دیا تھا، 2019ء میں معاہدہ ختم ہو رہا تھا اور کرایا بھی بڑھانا تھا، حمیرا اصغر کو معاہدے کی تجدید اور کرائے بڑھانے کا 2 سے 3 بار کہا، حمیرا اصغر مسلسل رابطے میں نہیں آرہی تھیں، حمیراصغر کے پڑوسیوں سے جھگڑے کی 2 شکایات ملیں، وہ فلیٹ کا مینٹینس ادانہیں کررہی تھی،جھگڑا بھی کرتی تھیں

فلیٹ مالک کا کہناتھا کہ حمیرا کو فلیٹ خالی کرنےکا کہا تو انہوں نے انکار کر دیا تھا، 2021ءمیں کیس داخل کیا،کیس چلتا رہا،حمیرا نوٹس وصول نہیں کرتی تھی، 2023ءستمبر میں عدالت نے میرے حق میں فیصلہ دیا، عدالت سےفیصلہ آنے کے باوجود حمیرا نے نہ فلیٹ خالی کیا نہ کرایا بڑھایا، حمیرا اصغر سے میری واٹس ایپ پر ہی بات ہوتی تھی،وہ کرایا بھیجنے کے بعد اسکرین شارٹ شیئر کر دیتی تھیں، 2024ءمئی میں حمیرا نے آخری بار فلیٹ کا کرایہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2سے3ماہ انتظار کے بعد میں نے دوبارہ سول کورٹ سے رابطہ کیا، 8نوماہ بعد سول کورٹ کا فیصلہ آیا، 8جولائی کومجسٹریٹ کے ساتھ فلیٹ پہنچے تو لاش ملی۔

مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا ، سینیٹ خواتین نشست کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

ماڈل حمیرا اصغر کا انتقال کب اور کیسے ہوا؟ پولیس کا اہم بیان سامنے آگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک فلیٹ سے ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش 6 ماہ سے بھی زائد پرانی نکلی ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے اب تک ہونے والی تحقیقات کی روشنی میں امکان ظاہر کیا ہے کہ اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر علی کی لاش ممکنہ طور پر 6 ماہ سے بھی زائد پرانی ہے جبکہ ایک پولیس اہلکار نے موت کی ممکنہ وجہ فوڈ پوائزننگ قرار دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹی کی لاش لینے نہیں آؤں گا، حمیرا اصغر کے والد نے ایسا کیوں کہا؟

تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ حمیرا نے آخری بار مئی 2024 میں کرایہ ادا کیا تھا۔ کےالیکٹرک نے اکتوبر 2024 کے آخر میں بل ادا نہ ہونے پر بجلی منقطع کر دی تھی۔ فریج میں موجود کھانے کی اشیاء کی ایکسپائری ڈیٹ بھی اکتوبر 2024 کی تھی، جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ ان کی موت اسی عرصے میں ہوئی ہوگی۔

اگرچہ ایک ابتدائی میڈیکل لیگل رپورٹ تیار کر لی گئی ہے، تاہم موت کی اصل وجہ تاحال تصدیق شدہ نہیں۔ پولیس حکام نے فوڈ پوائزننگ کو ممکنہ وجہ قرار دیا ہے۔

حکام نے پڑوسیوں کے بیانات بھی قلمبند کیے ہیں، جنہوں نے ماضی میں اداکارہ کے اپارٹمنٹ سے بلند چیخوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی۔ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ ممکنہ طور پر حمیرا ڈپریشن کا شکار تھیں، لیکن اس کی باضابطہ تصدیق ابھی باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’حمیرا کی موت اس جھوٹی دنیا کا چہرہ ہے جہاں’فالوورز‘ ہوتے ہیں دوست نہیں‘

واضح رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش منگل کے روز کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس کے ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی۔ حمیرا اصغر کا تعلق لاہور سے تھا، لیکن وہ کراچی میں رہائش پذیر تھیں۔ انہوں نے یہ فلیٹ 2018 میں کرائے پر لیا تھا۔ تاہم 2024 سے کرایہ ادا نہ کرنے پر مالک مکان نے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کر رکھی تھی۔

عدالتی حکم پر جب پولیس فلیٹ خالی کرانے پہنچی تو دروازہ بند تھا، جس پر دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونا پڑا، جہاں اداکارہ کی لاش موجود تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

حمیرا اصغر حمیرا اصغر پوسٹ مارٹم حمیرا اصغر لاش حمیرا اصغر موت حمیرا اصغر والد

متعلقہ مضامین

  • اداکارہ حمیرا اصغر: خاموش فلیٹ کی آخری کہانی
  • اداکارہ حمیرا کے والد پہلی بار منظرعام پر آگئے؛ میڈیا سے گفتگو میں کیا کہا؟
  • اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین لاہور میں کردی گئی
  • اداکارہ حمیرا اصغر نے فلیٹ کا آخری کرایہ کب ادا کیا؟
  • اداکارہ حمیرا اصغر کی میت لینے بھائی اور رشتہ دار کراچی پہنچ گئے
  • اداکارہ حمیرا اصغر کا بھائی میت لینے کراچی پہنچ گیا
  • گورنر سندھ کا اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے انتظامات کرنے کا اعلان
  • شہرت کی دھند میں چھپی لاش،’ 9 ماہ تک کسی نے دروازہ تک نہ کھٹکھٹایا‘
  • ماڈل حمیرا اصغر کا انتقال کب اور کیسے ہوا؟ پولیس کا اہم بیان سامنے آگیا