Al Qamar Online:
2025-09-18@19:07:57 GMT

اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین لاہور میں کردی گئی

اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT

کراچی میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں ماڈل و اداکارہ 42 سالہ حمیرا اصغر کی تدفین ان کے آبائی شہر لاہور کے ایک قبرستان میں کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کو ان کے بھائی اور بہنوئی کراچی سے لاہور لائے تھے۔

اداکارہ کی لاش کو ماڈل ٹاؤن کے بلاک ’کیو‘ کے قبرستان میں لایا گیا اور نماز جنازہ کے بعد وہیں سپرد خاک کردیا گیا۔

نماز جنازہ کے موقع پر اداکارہ کے اہل خانہ اور چند قرابت دار موجود تھے۔ نماز جنازہ کے بعد اداکارہ کے والد نے مختصراً اور چچا نے میڈیا سے تفصیلی گفتگو بھی کی۔

یاد رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس سے ان کے فلیٹ سے ملی تھی جہاں وہ 2018 سے کرائے پر اکیلی رہ رہی تھیں۔

اداکارہ کا ستمبر 2024 سے کسی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں تھا اور مالک مکان نے بھی فلیٹ خالی کروانے کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔

عدالت کے حکم پر جب بیلف فلیٹ خالی کروانے پہنچا تو بارہا دستک کے باجود دروازہ نہیں کھولا گیا۔ جس پر دروازہ توڑنا پڑا۔

جیسے ہی درواز ٹوٹا بدبو کا ایک بھپکا محسوس ہوا اور اداکارہ کی گلی سڑی لاش فرش پر پڑی ہوئی ملی۔ جو تقریباً 8 ماہ پرانی تھی۔

ابتدا میں ان کے اہل خانہ نے لاش وصول کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم بعد میں پولیس کی درخواست پر ان کے بہنوئی اور بھائی لاش لینے کراچی پہنچے تھے۔

اداکارہ حمیرا اصغر ڈرائنگ اور آرٹ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ایک ماہر مصورہ اور مجسمہ ساز بھی تھیں۔ اُن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 7 لاکھ سے زائد تھی۔

اداکارہ شوبز کی دنیا میں نام کمانے کے لیے لاہور سے کراچی 2018 میں منتقل ہوئی تھیں۔ انھوں نے تماشا گھر اور فلم جلیبی (2015) سے شہرت حاصل کی۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: اداکارہ حمیرا اصغر حمیرا اصغر کی

پڑھیں:

 اداکارہ ہما قریشی نے منگنی کرلی؟ 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہما قریشی اور ان کے قریبی دوست و ایکٹنگ کوچ رچیت سنگھ کے درمیان منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔ 

بھارتی میڈیا کے ذرائع کے مطابق ہما قریشی اور رچیت سنگھ نے حال ہی میں منگنی کر لی ہےتاہم اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔

ماضی میں بھی ہما اور رچیت کے درمیان قریبی تعلقات کی افواہیں پھیل چکی ہیں جنہیں اب منگنی کی افواہوں نے مزید ہوا دی ہے۔

ہما قریشی اور رچیت سنگھ کی منگنی کی خبر اُس وقت مزید پھیل گئی جب گلوکارہ آکاسا سنگھ نے سوشل میڈیا پر دونوں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا، ’تمہاری اس چھوٹی سی جنت کے لیے مبارکباد۔‘

خیال رہے کہ رچیت سنگھ عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ اور وکی کوشل جیسے مشہور اداکاروں کے ایکٹنگ کوچ رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب اداکارہ ہما قریشی اس سے قبل ہدایتکار مدثر عزیز کے ساتھ تعلق میں تھیں تاہم 2022 میں دونوں کا بریک اپ ہوگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • پروفیسر عبدالغنی بٹ کے نماز جنازہ میں شرکت سے محروم رکھنا ناقابل برداشت اقدام ہے، مولوی محمد عمر فاروق
  • یوٹیوب پر نماز روزے کی بات کرتی ہوں تو لوگ حمائمہ کا نام لیتے ہیں، دعا ملک
  • لاہور سے کراچی جانے والی دو ایکسپریس ٹرینیں سیلابی صورتحال کے باعث منسوخ
  • ایرانی انفلوئنسر میک اپ کی مدد سے اداکارہ کاجول بن گئی، ویڈیو وائرل
  • صبا قمر کی شادی ہونے والی ہے؟
  • محسن نقوی کی تربت آمد، شہید فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت
  • کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہروں میں ڈینگی کی شدید وبا پھیلنے کا خطرہ
  • اداکارہ ہما قریشی نے منگنی کرلی؟
  •  اداکارہ ہما قریشی نے منگنی کرلی؟ 
  • کراچی، گلشن اقبال میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی