ژوب میں بی ایل ایف کی دہشتگردی کا شاخسانہ؛ بیٹے کی لاش دے کر باپ فوت ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
سٹی42: ژوب میں بی ایل ایف کی دہشت گردی میں شہید ہونے والےمیاں چنوں کے غلام سعید کے جنازے میں اس کا غم سے نڈھال باپ بھی فوت ہو گیا۔
ژوب میں پنجابی مسافروں کو بسوں سے اتار کر شہید کرنے کے سانحہ میں دو ایسے بھائی بھی مارے گئے تھے جو اپنے باپ کے جنازے میں شریک ہونے کے لئے ڈیرہ غازی خان واپس آ رہے تھے۔ اب ایک باپ اپنے بیٹے کے جنازے میں فوت ہو گیا۔
جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات بلوچستان کے ضلع ژوب میں ایک ویران سڑک پر انڈیا کے پیسے اور ہدایات سے دہشتگردی کرنے والی بی ایل ایف کی مکروہ دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے غلام سعید کا جسد خاکی اس کے آبائی گھر چک نمبر 72 پندرہ ایل پہنچا تو اس کے والد غلام سرور نغم کی شدت سے نڈھال تھے، جوان بیٹے کی لاش کو دیکھ کر وہ حرکتِ قلب بند ہونے سے فوت ہو گئے۔
مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش
غلام سرور کافی عرصے سے بیمار تھے، باپ کی بیماری بڑھنے کی اطلاع پر بیٹا چھٹی لے کر گھر آرہا تھا، باپ بیٹے کا جنازہ چک نمبر 72 پندرہ ایل میں سکول کی گراؤنڈ میں ہوا ور دونوں کو مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔
گوجرانوالہ کے 42 سالہ صابر اور گجرات کے بلاول کو بھی آج ہفتہ کے روز سپردِ خاک کیا گیا۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ژوب میں
پڑھیں:
پارٹی نے ابھی تک کنفرم نہیں کیا کہ بانی کے بیٹے پاکستان آرہے ہیں یا نہیں
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 11 جولائی 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی محمد علی خان نے کہا ہے کہ پارٹی نے ابھی تک کنفرم نہیں کیا کہ بانی کے بیٹے پاکستان آرہے ہیں یا نہیں، بانی کے بیٹے اگر پاکستان آتے ہیں تو ان کا حق ہے ویلکم کرنا چاہیئے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ابھی کنفرم نہیں کیا کہ بانی کے بیٹے پاکستان آرہے ہیں یا نہیں، علیمہ خان نے یہ خبر دی تھی۔ بانی کے بیٹے اگر پاکستان آتے ہیں تو ان کا حق ہے ویلکم کرنا چاہیئے، کوئی بھی بیٹا یا بیٹی اپنے والد کی رہائی کیلئے جدوجہد کرسکتا ہے۔میں حکومتی حلقوں میں بڑی بے چینی محسوس کررہا ہوں، حکومت کو اس کو مثبت انداز میں لینا چاہیئے۔ قاسم اور سلمان کا پاکستان آبائی ملک ہے، لیکن جب والدین دونوں کا گھرٹوٹا تو بچے لندن چلے گئے۔(جاری ہے)
عمران خان کی ان کے بیٹوں سے بات نہیں ہورہی، عمران خان ہردوسری تیسری پیشی میں شکایت کرتے تھے کہ ان کی ملاقات نہیں ہورہی۔
بانی کے بیٹے اگر پاکستان آتے ہیں تو ان کا حق ہے، کسی نے نہیں کہا کہ وہ احتجاجی تحریک کو لیڈ کریں گے، علیمہ خان نے بھی یہی کہا کہ وہ تحریک میں اپنا حصہ ڈالیں گے ۔مجھے معلوم نہیں کہ قاسم اور سلمان کے پاس پاکستان کی سیٹزن شپ ہے یا نہیں۔ مزید برآں مرکزی رہنماء پی ٹی آئی راؤف حسن نے جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی تحریک ملک گیر تحریک ہے، ہماری تحریک آئندہ دو ہفتوں میں شروع ہوجائے گی، ہماری امیدیں عوام سے وابستہ ہیں، ہم نے جو پہلے احتجاج کئے امیدیں تھیں، اب بھی موجودہ حالات میں عوام سے امیدیں وابستہ ہیں۔ ہمیں احساس نہیں تھا کہ ملک پر براجمان حکمران ریاست کو اس حد تک گرا دیں گے،اس وقت ملک میں آئین قانون جمہوریت کچھ نہیں ہے، 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کی حیثیت بھی ختم ہوچکی ہے، ہم اداروں پر انحصار نہیں کرسکتے، ہم نہیں سمجھتے کہ عدلیہ سے ہمیں انصاف مل جائے گا۔