ایف بی آر میں آرٹیفشل انٹیلی جنس پر مبنی کسٹمز کلیئرنس سسٹم متعارف کرادیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
---فائل فوٹوز
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) میں آرٹیفشل انٹیلی جنس پر مبنی کسٹمز کلیئرنس سسٹم متعارف کرادیا گیا۔
اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران وزیرِاعظم کو حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بتایا گیا کہ امپورٹ ایکسپورٹ کے دوران لاگت اور نوعیت کا تخمینہ اے آئی اور بوٹس کریں گے، نئے نظام کی ابتدائی ٹیسٹنگ کے دوران 92 فیصد سے زائد بہتر کارکردگی سامنے آئی ہے۔
وزیرِ اعظم شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ایف بی آر کی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ٹیکس نظام کو خود کار بنانے، شفافیت لانے کے لیے مزید مؤثر بنا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے نظام میں انسانی مداخلت کم ہونے سے وقت اور پیسے کی بچت ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائےگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ بجٹ سے پہلے کوئی قانون سازی نہیں ہورہی۔
واضح رہے کہ قبل ازیں قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کیا گیا تھا، تاہم آج قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس اچانک ملتوی کردیا گیا تھا، جس کے بعد واضح ہوگیا تھا کہ 5 جون کو بجٹ پیش نہیں ہوگا۔
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت بجٹ سے قبل کوئی اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے، تاہم طارق فضل چوہدری نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تاریخ کا اعلان طارق فضل چوہدری وفاقی بجٹ وی نیوز