کراچی کے بجائے جدہ پہنچنے والے مسافر نے ایئرلائن کیخلاف ہرجانے کا مقدمہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
کراچی کے بجائےسعودی عرب پہنچنے والے مسافرنے نجی ملکی ائیرلائن انتظامیہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔
لاہورسے کراچی آنے والی نجی ایئرلائن کے مسافرکو جدہ پہنچانے کے تناظرمیں متاثرہ مسافرشاہ زین نامی مسافرنے ایئرسیال انتظامیہ کو سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014 کی خلاف ورزی کے تحت نوٹس بھیج دیا۔
قانونی نوٹس میں مسافرنے ائیرلائن سےسفری اخراجات سمیت جواب طلب کرلیا۔ مسافرکےمطابق ایئرلائن کی سنگین غفلت سےسعودی عرب میں پریشانی کا سامنا ہوا،7جولائی 2025کو ایئرلائنز کی جانب سےلاپرواہی برتتے ہوئے لاہورسے کراچی کے بجائے جدہ پہنچا دیا گیا۔
لیگل نوٹس کے متن کے مطابق بغیردستاویز پہنچںے پرسعودی امیگریشن اتھارٹیز کی پوچھ کچھ سے پریشان کن صورتحال کا سامنارہا۔
ایئرلائن کی غلطی کے باعث اضافی سفری اخراجات برداشت کرنے پرمجبورکیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
توجہ دلاؤ نوٹس میں جے یو آئی کے سینیٹر نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے 15 روزہ نظام کے بجائے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت سے مجوزہ پالیسی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روزانہ قیمتوں کے تعین سے مہنگائی، ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق مجوزہ نظام کے کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے اختیار کیے جانے والے حفاظتی اقدامات سے بھی سینیٹ کو آگاہ کیا جائے۔