انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان کی فتوحات کا تسلسل، فائنل میں جگہ بنا لی
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چین کے شہر ڈازھو میں کھیلے جانے والے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد ملائیشیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا، جہاں پاکستان نے صرف آٹھ منٹ کے اندر اندر دو شاندار گول داغ دیے۔ پہلے پنالٹی کارنر پر عبداللہ نے گیند کو جال میں پہنچایا، جس کے فوراً بعد شہباز حسن نے دوسرا گول کر کے برتری کو دگنا کر دیا۔
تاہم ملائیشیا نے ہمت نہیں ہاری اور زبردست کم بیک کرتے ہوئے تین مسلسل گول کر ڈالے، یوں مقابلہ پاکستان کے خلاف تین دو ہو گیا۔ اس دباؤ میں بھی پاکستان کے شہباز حسن نے ایک اور گول کر کے میچ کو تین تین سے برابر کر دیا۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں برابر رہیں اور فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر جا پہنچا۔
شوٹ آؤٹ مرحلے میں دونوں ٹیموں نے سخت مقابلہ کیا۔ پاکستان نے ابتدائی تین شوٹس پر گول کیے، جبکہ ملائیشیا ایک شوٹ ضائع کر بیٹھا۔ پاکستان کو تین دو کی برتری حاصل ہو گئی، مگر چوتھے شوٹ پر پاکستان کامیاب نہ ہو سکا اور مقابلہ پھر برابر ہو گیا۔
فیصلہ کن لمحہ اُس وقت آیا جب حنظلہ علی نے پانچویں شوٹ پر گول کر کے پاکستان کو برتری دلائی اور گول کیپر غلام مصطفیٰ نے ملائیشیا کی آخری پنالٹی روک کر فتح کو یقینی بنا دیا۔
اس جیت کے ساتھ پاکستان انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے جہاں اتوار کو اس کا سامنا جاپان سے ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بکروالوں کی سالانہ ہجرت: بقا کی جنگ یا روایت کا تسلسل؟
ہزاروں برسوں سے اپنی تہذیب اور اقدار کو سنبھالے ہوئے خانہ بدوش بکروال ہر سال اپنی روایتی ہجرت کرتے ہیں۔ صدیوں سے جاری یہ سفر بکروال برادری کی زندگی کا نہایت اہم جزو ہے۔
بکروال قبیلے کی یہ موسمی ہجرت صرف ان کی معیشت کا بنیادی سہارا نہیں بلکہ ان کی ثقافت اور روایت کا بھی لازمی حصہ ہے۔
یہ ہجرت ایک قدیم وراثت ہے جسے وہ نسل در نسل برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ ہر سال کیا جانے والا یہ سفر ان کے عزم، حوصلے اور فطرت سے گہرے رشتے کی یادگار سمجھا جاتا ہے۔ مزید جانیے وادی نیلم سے راجا ابریز کی رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بکروال تہذیب سالانہ ہجرت موسمی ہجرت وی نیوز