بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر محبوب العالم کا پاک بنگلہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر محبوب العالم نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
نواب شاہ پریس کلب کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہاکہ تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ خطے کی خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، میڈیا باہمی روابط کے فروغ میں پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔
محبوب العالم نے کہاکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے نوجوان تعلیم کے میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ دونوں ممالک کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو قریب آنے میں مدد ملے گی۔
ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہاکہ ہم تعلیمی میدان میں طلبہ کے لیے اسکالر شپ کا پیکج دے رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کو قریب لانے میں میڈیا پل کا کردار ادا کرسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواب شاہ پریس کلب میں آمد پر مجھے بہت پیار اور خلوص دیا گیا جسے ہمیشہ یاد رکھوں گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بنگلہ دیش پاکستان دوطرفہ تعلقات ڈپٹی ہائی کمشنر محبوب العالم نواب شاہ پریس کلب وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش پاکستان دوطرفہ تعلقات ڈپٹی ہائی کمشنر محبوب العالم نواب شاہ پریس کلب وی نیوز ڈپٹی ہائی کمشنر محبوب العالم بنگلہ دیش کے نے کہاکہ
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔