پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین شاہین شاہ آفریدی کی خوب تعریفیں کرتے نظر آئے کہ ان کی کپتانی میں لاہور قلندرز کی ٹیم تیسری بار لیگ کی فاتح بنی ہے۔

شاہین آفریدی نے میچ جیتنے کے بعد سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اپنی جیتی ہوئی ٹرافیز اور فضل محمود کیپ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا صبح بخیر، اور ساتھ ہی انہوں نے شرمانے والا ایموجی بھی بنایا۔

Good morning ???? pic.

twitter.com/cLgltLdi0m

— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) May 26, 2025

لاہور قلندرز کے کپتان کی پوسٹ پر صارفین انہیں مبارکباد دیتے نظر آئے اور انہیں بہترین کپتان اور بہترین بولر قرار دیا۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل 10 کا فائنل جیتنے کے بعد سب سے اس لیگ کے سب سے کامیاب کپتان ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

اس سے قبل وہ 2022 اور 2023 میں مسلسل 2 بار یہ ٹائٹل جیت چکے تھے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی کپتان یہ ٹائٹل ایک سے زائد مرتبہ نہیں جیتا ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے فضل محمود کیپ بھی حاصل کی۔ انہوں نے 12 میچز میں 19 وکٹیں حاصل کیں اور بیسٹ بولر آف دی ٹورنامنٹ بھی قرار پائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل پی ایس ایل 10 شاہین آفریدی فضل محمود کیپ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندرز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل پی ایس ایل 10 شاہین ا فریدی فضل محمود کیپ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندرز

پڑھیں:

گھریلو تنازعات میں مالی معاوضے سے متعلق کیسز سپریم کورٹ نہیں آنا چاہییں، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

سپریم کورٹ نے گھریلو تنازعات سے متعلق ایک مقدمے میں اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیملی مقدمات میں معاوضوں کی ادائیگی سے متعلق اپیلیں اعلیٰ عدالت تک نہیں آنی چاہییں۔

یہ بھی پڑھیں:4 ماہ میں کیسز نمٹانے کے احکامات پر ناانصافی نہیں ہونی چاہیے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں عدالت نے بچے کے ماہانہ خرچے سے متعلق فیصلے کے خلاف دائر اپیل کو مسترد کردیا۔

دورانِ سماعت وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ چھوٹے بچے کے لیے 25 ہزار روپے ماہانہ خرچ بہت زیادہ ہے۔ اس پر جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ ’یہ آپ کا اپنا بچہ ہے، تو 25 ہزار کچھ زیادہ نہیں‘۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ گھریلو تنازعات میں مالی معاوضے سے متعلق فیصلے نچلی عدالتوں میں ہی طے ہونے چاہییں، اور اس معاملے میں سپریم کورٹ کو شامل نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب نچلی عدالت رقم طے کر دے تو معاملہ وہیں ختم ہو جانا چاہیے۔

عدالت نے قرار دیا کہ بچے کے خرچے کے لیے مقرر کردہ 25 ہزار روپے ماہانہ مناسب ہیں، اور اس پر اعتراض کا کوئی جواز نہیں، لہٰذا اپیل مسترد کی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس گھریلوتنازعات

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں مون سون بارشوں کا طوفانی آغاز، لاہور سمیت متعدد شہر بھیگ گئے
  • بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گرد حملوں کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، شاہد آفریدی
  • بابر اعظم اوپننگ کریں گے، وکٹ کیپنگ پر کوئی بات نہیں ہوئی، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن
  • لاہور: پالتو جانور کو مار کر تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنیوالی خاتون گرفتار
  • نجی ایئر لائن کا کارنامہ: لاہورسے کراچی جانے والے مسافرکو جدہ پہنچادیا
  • لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف شاہین آفریدی کی ٹیم میں عدم شمولیت پر بول پڑے
  • حسن علی کا پسندیدہ کپتان کون؟ نام سامنے آگیا
  • گھریلو تنازعات میں مالی معاوضے سے متعلق کیسز سپریم کورٹ نہیں آنا چاہییں، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
  • قومی ٹیم کی بنگلہ دیش سیریز کی تیاری، بابر اور شاہین ٹریننگ میں شریک
  • ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ 2 روز میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی