بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو ایک ماہ میں 8 ارب پاکستانی روپے کا نقصان ہوا۔

بھارتی ایئر لائنز کو ایک ماہ میں صرف ایندھن کی مد میں 5 ارب روپے کے اضافی اخراجات اٹھانا پڑے، طویل دورانیے کی بھارتی پروازوں کو اسٹاپ اوور کی مد میں 3 ارب کے اخراجات الگ برداشت کرنا پڑے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایک ماہ

پڑھیں:

چینی فضائیہ کے سربراہ کی ایئرچیف مارشل سے ملاقات:اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل وانگ گانگ اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں  دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور فضائی طاقت پر تبادلہ خیال ہوا اور پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل وانگ گانگ نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں فضائی قوت، علاقائی سلامتی اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے چینی وفد کا خیر مقدم کیا جب کہ پاکستان اور چین کے تاریخی واسٹریٹجک تعلقات کو سراہا۔

ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ جنرل وانگ گانگ کو پاک فضائیہ کی جدید صلاحیتوں اور آپریشنل ڈوکٹرائن پر بریفنگ دی گئی۔

ایئر چیف نے تربیت، ٹیکنالوجی اور آپریشنل شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ چینی جنرل نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور ملٹی ڈومین آپریشنز کی تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات پاکستان اور چین کے اسٹریٹجک اشتراک کی مضبوطی کا مظہر ہے۔

جنرل وانگ گانگ نے پاک فضائیہ کی حالیہ بھارت سے جھڑپ میں کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی اے ایف کا جواب بہادری، نظم و ضبط اور درستگی کی مثال ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شبلی فراز دل کی تکلیف  میں اسپتال منتقل، 48 گھنٹے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ
  • شبلی فراز دل کی تکلیف میں اسپتال منتقل، 48 گھنٹے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ
  • چینی وفد، ایئر چیف ملاقات: فضائی قوت، آپریشنل ہم آہنگی، تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
  • چینی فضائیہ کے سربراہ کی ایئرچیف مارشل سے ملاقات:اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • چینی ایئرچیف کی سربراہ فضائیہ سے ملاقات، بھارت سے جنگ میں پاکستانی پائلٹس کے فیصلہ کن جواب کی تعریف
  • پاکستانی ایئر لائنز کی برطانیہ میں بحالی پر پیشرفت، برطانوی ٹیم آڈٹ کیلئے پہنچ گئی
  • کونسا پھل جِلد کو جوان رکھنے کیلئے جانا جاتا ہے؟
  • وفاقی حکومت کا رواں مالی سال بھی کفایت شعاری کے اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ
  • حکومت کا رواں مالی سال بھی کفایت شعاری کے اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں شیر سمیت دیگر خطرناک جانوروں کی نس بندی کا فیصلہ