بنیان مرصوص میں بھارت کیخلاف تاریخی کامیابی پر لندن میں یوم تشکر کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
لندن:
بنیان مرصوص میں بھارت کیخلاف تاریخی کامیابی پر لندن میں یوم تشکر کی تقریب منعقد ہوئی۔
یوم تشکر کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نے قومی پرچم کے لباس پہنے شرکت کی جس میں خواتین کی بھی کثیر تعداد شامل تھی۔
پاکستانی کمیونٹی نے اس موقع پر مسلح افواج اور پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے، شرکاء کی جانب سے افواج پاکستان اور حکومت پاکستان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا گیا۔
ہائی کمشنر آف پاکستان نے تقریب سے ٹیلفونک خطاب کیا، تقریب کے آخر میں معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں شہید ہونے والوں کیلئے دعا بھی کی گئی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان کی آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں بھارت کے خلاف شاہین میزائل کے استعمال کی تردید
پاکستان نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں بھارت کے خلاف شاہین میزائل کے استعمال کی تردید کردی۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارتی میڈیا میں گردش کرنے والی ان افواہوں کی سختی سے تردید کرتا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں شاہین میزائل کا استعمال کیا۔
ترجمان نے کہاکہ بھارتی فوج نے اپنے ایکس ہینڈل سے شاہین میزائل کے استعمال پر ایک ویڈیو جاری کی لیکن بعد میں مذکورہ ویڈیو کے غیر مصدقہ ہونے پر ویڈیو ہٹا دی گئی۔
انہوں نے کہاکہ جب تک ویڈیو ڈیلیٹ کی گئی بھارتی میڈیا اس خبر کو اُٹھا چکا تھا اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بھارتی میڈیا اب بھی اس خبر کو پھیلا رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ بھارتی فوج کا آفیشل ایکس ہینڈل اس ویڈیو کے بارے میں ابھی تک خاموش ہے نہ اُنہوں نے اس خبر کی تصحیح کی ہے اور نہ ہی وضاحت کی۔
ترجمان نے کہاکہ تجزیہ نگاروں کے مطابق یہ غلط معلومات بھارت کی اُس مہم کا مقصد ہے جس کے تحت وہ آپریشن سندور میں اپنی ناکامی کو چھپانا چاہتا ہے جو روایتی جنگ میں پاکستانی فوج کے سخت جواب کی وجہ سے ممکن ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کی دھمکی اور شاہین میزائل کے استعمال جیسی غلط خبریں پھیلا کر نئی دہلی جنگ بندی کے بارے میں ایک غلط بیانیہ بنانا چاہتا ہے۔
ترجمان شفقت علی خان نے کہاکہ پاکستان نے بھارت کے خلاف جو ہتھیار استعمال کیے اُن کی تفصیل آئی ایس پی آر کی جانب سے 12 مئی کو جاری ہونے والی پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے اس لڑائی میں لانگ رینج فتح میزائل ایف ون ایف ٹو، لانگ رینج لوئٹرنگ ڈرونز اور اپنے ہدف کو درست انداز میں نشانے بنانے والے توپ خانے کا استعمال کیا۔
انہوں نے کہاکہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ 12 مئی کی پریس ریلیز میں جن بھارتی اہداف کو نشانہ بنایا گیا اُن کی بھی تفصیل موجود ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آپریشن بنیان مرصوص بھارتی میڈیا پاکستان بھارت جنگ ترجمان دفتر خارجہ تردید شاہین میزائل وضاحت وی نیوز