انٹرنیشنل بکر پرائز بھارتی مصنفہ بانو مشتاق کے نام
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 مئی 2025ء) بھارتی مصنفہ اور کارکن بانو مشتاق کو، ان کی مختصر کہانیوں کے مجموعے "ہارٹ لیمپ" (چراغ قلب) کے لیے منگل کو بین الاقوامی بکر پرائز سے نوازا گیا۔ بانو مشتاق ترجمہ شدہ افسانوں کے لیے انعام جیتنے والی کنڑ زبان کی پہلی مصنفہ ہیں۔
77 سالہ بانو مشتاق پچاس ہزار ڈالر کی انعامی رقم اپنی مترجم دیپا بھاستھی کے ساتھ شیئر کریں گی، جنہوں نے ایوارڈ یافتہ مجموعے میں شامل کہانیوں کو منتخب کرنے میں بھی مدد کی تھی۔
جرمن مصنفہ جینی ایرپن بیک کی کتاب کیروس کے لیے انٹرنیشنل بکر پرائز
یہ پہلا موقع ہے جب مختصر کہانیوں کے مجموعے کو یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ بھاستھی بھی انعام جیتنے والی پہلے بھارتی مترجم ہیں، جنہوں نے سن 2016 میں اس مجموعے کو موجودہ شکل دی تھی۔
(جاری ہے)
بین الاقوامی سالانہ بکر پرائز انگریزی زبان کے افسانوں کے بکر پرائز کے ساتھ ہی اعلان کیا جاتا ہے، تاہم مؤخر الذکر کو موسم خزاں میں دیا جاتا ہے۔
سال رواں کا بکر پرائز آئرش مصنف پال لنچ نے جیت لیا
میکس پورٹر نے 'ہارٹ لیمپ' کی تعریف کیایوارڈ کی تقریب لندن کے ٹیٹ ماڈرن میوزیم میں منعقد ہوئی اور اس کا اعلان سب سے زیادہ فروخت ہونے والے بکر پرائز کی طویل فہرست میں شامل مصنف میکس پورٹر نے کیا، جو پانچ رکنی ووٹنگ پینل کے سربراہ بھی ہیں۔
پورٹر نے "ہارٹ لیمپ" کو "انگریزی قارئین کے لیے حقیقی طور پر نئی چیز" قرار دیا۔
امسالہ بکر پرائز سری لنکا کے ادیب شیہان کرونا تیلاکا کے نام
پورٹر نے کہا، "یہ خوبصورت، مصروف، زندگی کی تصدیق کرنے والی کہانیاں کنڑ سے جنم لیتی ہیں، جو دوسری زبانوں اور بولیوں کی غیر معمولی سماجی-سیاسی فراوانی سے مطابقت رکھتی ہیں۔"
ان کا مزید کہنا تھا، "یہ خواتین کی زندگی، تولیدی حقوق، عقیدے، ذات پات، طاقت اور جبر پر بات کرتی ہیں۔
" بانو مشتاق نے اپنی جیت کو 'اجتماعی' قرار دیاتقریب میں انعام کی قبولیت کی تقریر کے دوران، بانو مشتاق نے اس ایوارڈ کو ایک "عظیم اعزاز" قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسے "ایک فرد کے طور پر نہیں بلکہ بہت سے دوسرے لوگوں کے ساتھ آواز میں آواز ملانے کے طور پر حاصل کر رہی ہیں۔"
انہوں نے کہا کہ "ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے اس لمحے ہزاروں جگنو ایک ہی آسمان کو روشن کر رہی ہوں -- مختصر، شاندار اور مکمل طور پر اجتماعی کوشش ہے"۔
بکر پرائز جیتنے والی بھارتی مصنفہ گیتانجلی شری کون ہیں؟
بھارت میں کنڑ زبان تقریباً 65 ملین لوگ بولتے ہیں، بنیادی طور پر یہ جنوبی بھارت کی ریاست کرناٹک کی سرکاری زبان ہے۔
بانو مشتاق نے سن 1990 اور 2023 کے درمیان مجموعے میں شامل مختصر کہانیاں لکھیں۔ بھاستھی بھی اپنے کیوریشن اور ترجمہ میں جنوبی بھارت کی کثیر لسانی فطرت کو برقرار رکھنے کی خواہاں تھیں۔
اس مجموعہ کو اس کے خشک اور نرم مزاح، لطیف انداز اور پدرانہ نظام ، ذات پات اور مذہبی قدامت پسندی جیسے مسائل پر تبصرہ کے لیے تنقیدی طور پر سراہا گیا ہے۔
ادارت: جاوید اختر
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بانو مشتاق پورٹر نے کے لیے
پڑھیں:
بھارتی اداکارہ کے بیٹے نےبلڈنگ سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی
ممبئی میں بھارتی اداکارہ کے بیٹے نے بلند و بالا عمارت کی 49ویں منزل سے کود کر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے پوش علاقے کندیولی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا جہاں ایک 14 سالہ لڑکے نے بدھ کی شام مبینہ طور پر خودکشی کر لی، واقعے سے کچھ دیر قبل اُس کا اپنی ماں سے ٹیوشن جانے کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا۔
خودکشی کرنے والے لڑکے کی والدہ ایک معروف ہندی اور گجراتی ٹی وی ڈرامہ اداکارہ ہیں اور وہ اپنے بیٹے کے ساتھ بروک ٹاور کی 51ویں منزل پر رہتی ہیں، لڑکا نویں جماعت کا طالب علم اور اداکارہ کا اکلوتا بیٹا تھا۔
بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں اداکارہ کا نام ظاہر نہیں کیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ شام 6 بجے کے قریب پیش آیا، لڑکے کی والدہ نے اسے ٹیوشن جانے کیلئے کہا تھا مگر وہ اس پر تیار نہیں تھا، جس پر ماں بیٹے میں بحث شروع ہوگئی، جس کے بعد لڑکا گھر سے نکل گیا اور عمارت کی 49 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔