پی ایس ایل 10 کی فاتح لاہور قلندرز کو ٹائٹل جیتنے پر کتنی انعامی رقم ملی؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل جیت کر کروڑوں روپے کی انعامی رقم حاصل کر لی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
کوئٹہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز نے 202 رنزکا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا اور تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ہی لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی انعامی رقم 5 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 14 کروڑ روپے سے زائد) بھی حاصل کر لی۔
رنز اپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حصے میں 2 لاکھ امریکی ڈالرز (5 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد) آئے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: لاہور قلندرز
پڑھیں:
آج بروز اتوار13جولائی ڈالر کی قیمت کتنی؟ جانئے
اسلام آباد(اے بی این نیوز)اتوار 13 جولائی 2025 پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت کی تازہ ترین اپڈیٹ جانیئے۔ ڈالر ریٹ پاکستانی روپے کے مقابلے میں کتنا کم یا زیادہ ہوا؟ مزید جانیئے آج کا ڈالر ریٹ پاکستان میں خرید و فروخت کے حوالے سے کیا ہے، اب دیکھیں امریکی ڈالر کی قیمت اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں کیا ہے؟
ڈالر کی قیمت اوپن مارکیٹ13 Jul 25 | PKR287.10 | PKR287.60 |
13 Jul 25 | PKR284.45 | PKR284.95 |