پاکستان کو بھارت پر ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی برتری حاصل ہو گئی:احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت پر ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی برتری حاصل ہو گئی۔صوبائی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، خطے میں عسکری طاقت ہونے کا بھارت کا غرور خاک میں مل گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت پر ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی برتری حاصل ہو گئی۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ دنیا کو پتہ چل گیا ہے ہم ٹیکنالوجی کے ذریعے جدید طیارے گرا سکتے ہیں، 2018ء میں ترقی کرتے پاکستان کا سفر جان بوجھ کر روکا گیا۔قبل ازیں احسن اقبال سے انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز ایسوسی ایشن کے وفد نے لاہور میں ملاقات کی، وفد کی قیادت سیکرٹری جنرل آئی ای پی امیر ضمیر کر رہے تھے، وفاقی وزیر نے بجٹ میں انجینئرز کے مطالبات شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد حکومت کے اقدامات سے مطمئن گیا ہے۔،وزیراعظم کے بیرون ملک دورے اور عید کی وجہ سے بجٹ میں تاخیر ہوئی، بجٹ پر آئی ایم ایف کا کوئی دباؤ نہیں، عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ٹیکنالوجی کے احسن اقبال
پڑھیں:
پاکستان اورترکیہ ایرو سپیس ٹیکنالوجی میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئےپر عزم
ویب ڈیسک:ترک وزیر دفاع کی زیر قیادت اعلیٰ سطحی وفد نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال، دفاعی تعاون پر پیش رفت اور مستقبل کے اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیراحمدبابر نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور جدید تربیت اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے میدان میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کا عزم کیا۔
ترک وزیر دفاع نے اس موقع پرپاک بھارت جنگ کے دوران پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔
بلوچستان کے ضلع بارکھان میں 4.7 شدت کا زلزلہ
آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیر دفاع نے دفاعی تعاون مزید بڑھانے کے لیے صنعت کی سطح پر اشتراک کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔