پاکستان کا ہر شہری اپنی آمدن پر ٹیکس ادا کرے: وفاقی وزیر احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمارا شمار دنیا کے کم ترین ٹیکس ادا کرنے والے ملکوں میں ہوتا ہے، ہمارے ترقی کے خواب بڑے ہیں لیکن ٹیکسوں کی ادائیگی کم ترین ہے، پاکستان کا ہر شہری اپنی آمدن پر ٹیکس ادا کرے۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار کامیابی ملی ہے، معاشی میدان میں کامیابی کے لیے امن، سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، پالیسیوں کے تسلسل اور اصلاحات کا عمل بھی ضروری ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں اپنے ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشیو کو ساڑھے 10 فیصد سے 16 یا 18 فیصد تک لے کر جانا ہے، جو لوگ ٹیکس ادا کر رہے ہیں وہ ٹیکس چوری کے خلاف چوکیدار کا کردار ادا کریں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشتگردی کے ایسے واقعات کے آگے تو امریکا روس جیسے ممالک بھی بے بس ہوتے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ اگر ہم نے مستقل پائیدار ترقی کرنی ہے تو اس کا راستہ برآمدات کے فروغ میں ہے، یہ فروغ ایک دو ارب ڈالرز کا سالانہ بنیادوں پر نہیں بلکہ ہمیں پانچ دس ارب ڈالرز کی چھلانگیں چاہئیں، ضروری ہے کہ پاکستان کا ہر کاروباری شخص دنیا کی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کو لے جا کر زیادہ سے زیادہ آرڈر لائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہم ایک جدید ٹیکنالوجی کا بیس بنانے کے لیے بھی اگلے بجٹ کے اندر اقدامات تجویز کر رہے ہیں، اب ایک ڈیجیٹل ریولیوشن آیا ہے، دنیا میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی دوڑ لگی ہوئی ہے، پاکستان نے بھی اس ٹیکنالوجی کی دوڑ کو کامیابی سے کارکردگی دکھا کر جیتنا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے لیے مئی کا مہینہ بہت یادگار ہے، اس ماہ ہمارے سائنسدانوں، انجینیئرز نے دفاع کے شعبے میں دو سنگِ میل عبور کیے، 28 مئی کو ایٹمی دھماکوں نے ہمیں ایٹمی طاقت بنایا، 10 مئی کو ہماری مسلح افواج نے دشمن کو دندان شکن جواب دے کر بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ جو لوگ کہتے تھے نیا پاکستان بنائیں گے وہ 4 سالوں میں اجاڑ گئے، جب ان سےحکومت عوام نے عدم اعتماد کے ساتھ لی پاکستان دیوالیہ ہونے والا تھا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نارووال میں ضلعی انچارج ریسکیو انجینئر نعیم مرحوم کے گھر بھی پہنچے جہاں انہوں نے انجینئر نعیم کے ورثاء سے تعزیت، گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا، احسن اقبال نے انجینئر نعیم مرحوم کی قبر پر حاضری دی، فاتحہ خوانی بھی کی۔
اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ انجینئر نعیم ایک فرض شناس آفیسر تھے، ہم ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: احسن اقبال نے ٹیکس ادا کر وفاقی وزیر نے کہا کہ
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ