پاکستان مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتی نظر آتی تھی کہ وہ ہر محاذ پر ناکام رہے ہیں اور ان کے دورِ حکومت میں ہر چیز کی قیمتیں بڑھی ہیں جس سے غریبوں کا جینا دشوار ہو گیا ہے۔

جب 2018 میں عمران خان اقتدار میں آئے تو چند عرصے بعد ہی مسلم لیگ ن حکومت کے اقدامات خاص طور پر مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں پر نہ صرف تنقید کرتی دکھائی دیتی تھی بلکہ سوشل میڈیا پر قیمتوں کا موازنہ بھی کرتی تھی کہ ان کے دورِ حکومت میں چیزیں نسبتاً سستی تھیں اور عوام کی پہنچ میں تھیں لیکن عمران خان نے ہر چیز کی قیمت بڑھا دی ہے۔ وہ قیمتوں میں کمی کا مطالبہ بھی کرتے نظر آتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی 38 فیصد سے کم ہوکر 4فیصد رہ گئی، احسن اقبال

اب اسی قسم کی صورتحال کا سامنا ن لیگ کو کرنا پڑ رہا ہے۔ کچھ عرصے سے یہ تنقید ان پر ہو رہی ہے کہ جن چیزوں کی قیمتیں پہلے کم تھیں اب وہ دوگنا بڑھ گئی ہیں۔ حتی کے ان کے اپنے سوشل میڈیا ورکرز اور حمایتی بھی انہیں تنقید کا نشانہ بناتے نظر آتے ہیں۔

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی جنوری 2019 کی ایک ٹویٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جس میں انہوں نے ایک دوائی کی قیمت کا موازنہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ تبدیلی آ نہیں رہی آ گئی ہے۔ 548 روپے کی دوائی ایک ہی وار میں 921 روپے کی کر دی گئی ہے۔ اس کی قیمت میں تقریباً 373 روپے کا اضافہ ہوا ہے، ان کا کہنا تھا کہ غریب کے لیے جینا تو دشوار کیا اور اب بیمار ہونا بھی دشوار ہو گیا ہے۔

تبدیلی آ نہیں رہی آ گئی ہے۔ 548 روپے کی دوائی ایک ہی وار میں 921 روپے کی کر دی گئی تقریباً 373 روپے کا اضافہ – غریب کے لئے جینا تو دشوار کیا اور اب بیمار ہونا بھی دشوار – pic.

twitter.com/6d6KofhxWS

— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) January 30, 2019

صحافی محمد عمیر نے اسی دوائی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے احسن اقبال سے سوال کیا کہ اب یہی میڈیسن 1780 کی ہوگئی ہے۔ غریب کے جینے اور بیمار ہونے بارے اب آپ کے کیا خیالات ہیں۔

احسن اقبال صاحب اب یہی میڈیسن 1780 کی ہوگئی ہے. غریب کے جینے اور بیمار ہونے بارے اب آپ کے کیا خیالات ہیں۔ https://t.co/F5uhYkY1NX pic.twitter.com/PlYCw2x7Gy

— Muhammad Umair (@MohUmair87) July 9, 2025

ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اس وقت مسئلہ دوائی کی قیمت کا نہیں بلکہ اقتدار سے محرومی کا تھا۔

اب احسن اقبال صاحب اقتدار کی بھنگ پی کر سو گئے ہیں۔ مسئلہ اس وقت دوائی کی قیمت کا نہیں تھا اقتدار سے محرومی کا تھا

— MUHAMMAD ANWAR Khan (@MUHAMMA50370833) July 9, 2025

شہباز نامہ صارف کا کہنا تھا کہ حکومت میں آنے کے بعد آنکھوں پہ سیاہ پٹی باندھ لی جاتی پھر غریب نظر نہیں آتا۔

حکومت میں آنے کے بعد آنکھوں پہ سیاہ پٹی باندھ لی جاتی پھر غریب نظر نہیں آتا پھر صرف عیاشی اور امیر نظر آتا ھے ۔دوسری طرف آنے پہ مزے ختم ھوتے تو غریب کاسہارا لیا جاتا ھے

— ShaحBäz ????????♥️????????Säñdhû (@Shahbaz_Sandhu5) July 9, 2025

زین چیمہ نے لکھا کہ عمران خان کی حکومت میں ان کے والد صاحب کی ادوایت 4 سے 5 ہزار کے درمیان آتی تھیں اب وہی ادویات تقریباً 13700 کی آتی ہے۔

خان کی حکومت میں والد صاحب کی میڈیسن 4 سے 5 ہزار کے درمیان آتی تھی اب وہی میڈیسن تقریباً 13700 کی آتی ہے۔

— zain cheema (@zbcheema) July 9, 2025

واضح رہے کہ حالیہ سرکاری دستاویز کے مطابق ایک سال کے دوران ادویات کی قیمتوں میں 15.30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، سالانہ بنیادوں پر ڈینٹل سروسز 26.66 فیصد، میڈیکل ٹیسٹ 6.99 اور اسپتالوں کی سہولیات 8.3 فیصد تک مہنگی ہوئیں۔ ایک سال کے دوران اسپتالوں کی سہولیات 8.30 فیصد تک مہنگی ہوئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

احسن اقبال ادویات کی قیمت عمران خان

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: احسن اقبال ادویات کی قیمت احسن اقبال حکومت میں دوائی کی کی قیمت روپے کی غریب کے گئی ہے

پڑھیں:

آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع

سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی  آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے  نے  انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان  ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں  نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کا دوٹوک مؤقف، یکطرفہ طاقت کے استعمال پر سخت تنقید کردی
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع