پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کے آج بھی اپنے سابق شوہر کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔

گزشتہ دنوں اداکارہ نے احمد علی بٹ کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے سابق شوہر علی عسکری اور ان کی موجودہ اہلیہ زارا کے ساتھ انتہائی دوستانہ تعلقات رکھتی ہیں۔

ماہرہ خان نے 2007 میں علی عسکری سے کی گئی اپنی پہلی شادی کو ایک قیمتی تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا، ’’اگر میں یہ رشتہ نہ نبھاتی تو مجھے اذلان جیسا انمول تحفہ کبھی نصیب نہ ہوتا۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی پہلی شادی کے اختتام پر کوئی پچھتاوا نہیں، کیونکہ زندگی کے ہر تجربے سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ کئی سال پہلے دوسری شادی کر سکتی تھیں، لیکن انہوں نے اپنے بیٹے اذلان کی بہتری کو ترجیح دی۔ ’’میں چاہتی تھی کہ اذلان خود میری دوسری شادی کے لیے تیار ہو۔ جب وہ سمجھدار ہو گیا تو اس نے خود مجھے دوبارہ شادی کرنے کا مشورہ دیا۔‘‘

ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں بزنس مین سلیم کریم سے کی گئی اپنی دوسری شادی کو ’’بالغ نظری پر مبنی فیصلہ‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اگرچہ شادی سے پہلے ان کے دل میں کچھ خدشات تھے، لیکن اذلان کی حمایت نے انہیں یہ قدم اٹھانے کا حوصلہ دیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ماہرہ خان

پڑھیں:

بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر سبرامنیم سوامی کا پاکستان کے ہاتھوں بھارت کے 5 طیارے گرائے جانے کا اعتراف

نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 30 مئی ۔2025 )بھارت حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر سبرامنیم سوامی نے مودی سرکاری کے جھوٹ کا پول کھولتے ہوئے پاکستان کے ہاتھوں بھارت کے 5 طیارے گرائے جانے کا اعتراف کیا ہے بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیم سوامی نے انٹرویو کے دوران ایک سوال پر کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے گرائے، کارروائی میں چین کے کردار سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ طیارے تو چین کے ہی تھے لیکن چین کے لوگوں نے نہیں کیا.

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چین کی جانب سے دیے گئے طیارے عمدہ تھے مگر فرانس کے طیارے اتنے عمدہ نہیں تھے، پاکستان نے 5 طیارے گرائے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ رافیل طیارے ہمارے ملک کے لیے موضوع نہیں ہیں، انہوں نے کہاکہ رافیل کی خریداری کتنی کرپشن ہوئی یہ دوسری بات ہے کیونکہ مودی کے رہتے ہوئے ہم تحقیقات نہیں کرسکتے، وہ ایسا ہونے نہیں دے گا. یاد رہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کا آغاز کیا تھا جس کے بعد دونوں میں ملکوں میں سرد مہری کا شکار تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی سفارتی عملے کو محدود کردیا تھا جبکہ بھارت میں موجود پاکستانی کے ویزے منسوخ کرتے ہوئے علاج کی غرض سے جانے والے بچوں سمیت تمام پاکستانیوں کو وطن واپس بھیج دیا تھا.

جواب میں پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی غیرقانونی معطلی کو اعلان جنگ قرار دیتے ہوئے بھارتی سفارتی عملے کو محدود کرنے کے ساتھ سکھ یاتریوں کے علاوہ تمام بھارتیوں کے ویزے منسوخ کردیے تھے، جبکہ بھارت کے ساتھ ہر قسم کی تجارت منسوخ کرتے ہوئے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کردی تھی. بعد ازاں بھارت نے 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب کوٹلی، بہاولپور، مریدکے، باغ اور مظفر آباد سمیت 6 مقامات پر میزائل حملے کیے جس کے نتیجے میں 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے تھے، جس کے جواب میں پاکستان فوری دفاعی کارروائی کرتے ہوئے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے.

بھارت نے 10 فروری کی رات پاکستان کی 3 ایئربیسز کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا جس کے بعد علی الصبح پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں”آپریشن بنیان مرصوص“ کا آغاز کیا تھا اور بھارت میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور ایئربیسز اور کئی ایئرفیلڈز سمیت براہموس اسٹوریج سائٹ اور میزائل دفاعی نظام ایس 400 کے علاوہ متعدد اہداف کو تباہ کردیا تھا. 

متعلقہ مضامین

  • بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر سبرامنیم سوامی کا پاکستان کے ہاتھوں بھارت کے 5 طیارے گرائے جانے کا اعتراف
  • نشو کا داماد ریمبو کیلئے محبت بھرا پیغام
  • خاتون نے الیکٹرک ٹوتھ برش کی مدد سے دھوکے باز شوہر کو کیسے پکڑا؟
  • کیا انسان کو دوسری بار بھی پیار ہوسکتا ہے؟ ہمایوں سعید کا دلچسپ جواب
  • عارف والا: خاتون نے سابق شوہر کو زہردے کر قتل کردیا
  • ’طلاق کیوں لی‘، سابق شوہر سے اچھے تعلقات کے بیان پر ماہرہ خان تنقید کی زد میں
  • سونیا حسین اداکاری چھوڑ دیں گی؛ مستقبل کا منصوبہ بھی بتادیا
  • اداکارہ فضا علی کو بیٹی کو بالی ووڈ فلم دکھانے پر تنقید کا سامنا
  • شانگلہ: بیٹوں نے اپنے 90 سالہ والد کی خواہش پر انکی دوسری شادی کروادی