بیٹوں نے 90 سالہ والد کی دوسری شادی کی خواہش پوری کردی
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن کے ضلع شانگلہ میں بیٹوں نے 90 سالہ والد کی دھوم دھام سے دوسری شادی کراکے دیرینہ خواہش پوری کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شانگلہ میں 90 سالہ بزرگ کے بیٹوں نے دھوم دھام سے باپ کی شادی کی خواہش پوری کر دی۔
بشام شنگ سے تعلق رکھنے والے 90 سالہ مولانا سیف اللہ نے 55 سالہ خاتون سے شادی کی۔ ان کی پہلی بیوی کا انتقال 7 سال قبل ہو گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
90 سالہ دلہا کے چاروں بیٹوں نے مل کر باپ کیلئے رشتہ تلاش کیا اور 55 سالہ بیوہ خاتون سے ایک تولہ حق مہر پر نکاح کروا دیا۔
دھوم دھام سے منعقدہ شادی کی تقریب میں مولانا سیف اللہ کے درجنوں پوتوں، پوتیوں، نواسوں، نواسیوں، رشتہ داروں نے شرکت کی۔
نکاح کی تقریب میں جیسے ہی دلہا میاں نے تیسری بار ہاں بولا تو بیٹے، درجنوں پوتے، نواسے خوشی سے جھوم اٹھے اور انہوں نے ’دا جی‘ کے نعرے لگائے۔
سیف اللہ کو اُن کے بیٹے، پوتے، پوتیاں، نواسے اور نواسیوں سمیت علاقے کے لوگ دا جی مخاطب کرتے ہیں۔ دلہا میاں نے نکاح کے بعد اپنے دوستوں سے ملاقات کی تو اُن کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا۔
اس موقع پر ایک بیٹے کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے والد کی یہ خواہش پوری کر کے جو خوشی اور سکون حاصل ہوا وہ بیان نہیں کرسکتے۔ بیٹے نے اپنے والد کی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خواہش پوری بیٹوں نے والد کی شادی کی
پڑھیں:
ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم(فائل فوٹو)۔پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ٹرمپ کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ میناب میں اسکول اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، امریکا اور اسرائیل کو 40 روزہ جنگ کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے پاکستان ثالث کے طور پر ابھرا، ہم مذاکرات میں اس لیے آئے کہ ہماری نیت ہے، ٹرمپ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔
ایرانی سفیر نے کہا ہمارے رہبر اعلیٰ نے فتویٰ دیا ہوا ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کو حرام سمجھتے ہیں، مذاکرات کی میز پر امریکی کہتے ہیں آپ یورینیم بھی افزودہ نہیں کرسکتے۔
رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں اور پرامن مقاصد کیلئے یورینیم افزودہ کرنا الگ ہے، امریکا اور مغرب کے سامنے ایران کبھی نہیں جھکے گا۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ صبح سے شام تک دیوانوں کی طرح باتیں کرتے رہتے ہیں، ان کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔