Daily Sub News:
2025-07-25@00:06:23 GMT

بیٹوں نے 90سالہ باپ کی دوسری شادی کی خواہش پوری کر دی

اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT

بیٹوں نے 90سالہ باپ کی دوسری شادی کی خواہش پوری کر دی

بیٹوں نے 90سالہ باپ کی دوسری شادی کی خواہش پوری کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز

شانگلہ (سب نیوز) بیٹوں نے عمر رسیدہ باپ کی دوسری شادی کی خواہش پوری کر دی۔شانگلہ کے علاقے بشام شانگ سے تعلق رکھنے والے 90 سالہ مولانا سیف اللہ کی شادی کی خواہش ان کے بیٹوں نے پوری کردی۔
سیف اللہ کی پہلی بیوی کا انتقال 7 سال قبل ہوگیا تھا جس کے بعد انہوں نے دوسری شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد ان کے چاروں بیٹوں نے مل کر باپ کی شادی کروانے کا فیصلہ کیا۔بیٹوں نے باپ کیلئے ایک مناسب رشتہ دیکھ کر 55 سالہ خاتون سے شادی ایک تولہ حق مہر میں کروادی۔
شادی میں سیف اللہ کی اولاد سمیت ان کے 30 سے زائد پوتوں، پڑپوتوں، نواسے اور نواسیوں سمیت قریبی رشتہ داروں اور پڑوسیوں نے بھی شرکت کی۔بزرگ شخص کے چاروں بیٹے سعودی عرب میں ملازمت کرتے ہیں اور انہوں نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ والدہ کے انتقال کے بعد ان کے والد خود کو بہت تنہا محسوس کرتے تھے جس کے باعث والد کی شادی کروائی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایم ایف کی ریونیو بڑھانے کیلئے وفاقی بجٹ کیلئے سخت تجاویز، عوام کیلئے مہنگائی کا نیا طوفان تیار آئی ایم ایف کی ریونیو بڑھانے کیلئے وفاقی بجٹ کیلئے سخت تجاویز، عوام کیلئے مہنگائی کا نیا طوفان تیار یوم تکبیر، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے عزم کا اعادہ معرکہ حق، پاکستان نے ایک ہزار بھارتی فوجی مارے،وزیر ریلوے حنیف عباسی کا دعوی سہ فریقی اجلاس: صدر آذربائیجان کا پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 29 تا 30 مئی ہانگ کانگ کا دورہ کریں گے جنگ کے لیے تیار ہیں، خودمختاری کو چیلنج کرنے والے کو عبرتناک جواب ملے گا، اویس لغاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شادی کی خواہش بیٹوں نے پوری کر باپ کی

پڑھیں:

پاک بحریہ کیلئے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ

آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ گن بوٹ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی سیمی آٹومیٹک گنز نصب کی جائیں گی۔ یہ جدید ترین گن بوٹ مختلف بحری سکیورٹی آپریشنز سرانجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب کا کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (KS&EW) میں انعقاد ہوا۔ اس موقع پر وائس چیف آف دی نیول سٹاف، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مہمانِ خصوصی نے پاک بحریہ کے پلیٹ فارم ڈیزائن وِنگ (PDW) اور کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (KS&EW) کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ گن بوٹ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی سیمی آٹومیٹک گنز نصب کی جائیں گی۔ یہ جدید ترین گن بوٹ مختلف بحری سکیورٹی آپریشنز سرانجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، پاک بحریہ مستقبل میں اس طرز کی مزید گن بوٹس بنانے پر غور کر رہی ہے۔ لانچنگ تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام، وزارتِ دفاعی پیداوار، کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس اور شپ بلڈنگ انڈسٹری کے نمائندگان نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • پاک بحریہ کیلئے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ
  • دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے: عطا تارڑ
  • شاہ رُخ کو گوری یا بالی ووڈ کیرئیر میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو کیا کریں گے؟
  • اسرائیل کیساتھ جنگ کیلئے تیار، پر امن مقاصد کیلئے جوہری پروگرام جاری رہے گا، ایرانی صدر
  • عمران خان کے بیٹوں نے والدکی رہائی کیلئے مہم شروع کر دی( ٹرمپ کے ایلچی سے ملاقات )
  • عمران خان کے بیٹوں کی ٹرمپ کے ایلچی رچرڈ گرینل سے ملاقات، رہائی کیلئے امریکا میں مہم شروع کر دی
  • ہم اسرائیل پر دوبارہ حملہ کرنے کیلئے تیار ہیں، ایرانی صدر
  • دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم فورسز کیساتھ کھڑی ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
  • لاہور شہر میں اب الیکٹرک ٹرام بھی دوڑنے کیلئے تیار
  • اداکارہ مرینہ خان نے اپنی آخری خواہش بتا دی؛ مداح حیران رہ گئے