بیٹوں نے 90 سالہ بابے کی دوسری شادی کی خواہش پوری کر دی
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
شانگلہ (اوصاف نیوز) بیٹوں نے عمر رسیدہ باپ کی دوسری شادی کی خواہش پوری کر دی۔
شانگلہ کے علاقے بشام شانگ سے تعلق رکھنے والے 90 سالہ مولانا سیف اللہ کی شادی کی خواہش ان کے بیٹوں نے پوری کردی۔
سیف اللہ کی پہلی بیوی کا انتقال 7 سال قبل ہوگیا تھا جس کے بعد انہوں نے دوسری شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد ان کے چاروں بیٹوں نے مل کر باپ کی شادی کروانے کا فیصلہ کیا۔
بیٹوں نے باپ کیلئے ایک مناسب رشتہ دیکھ کر 55 سالہ خاتون سے شادی ایک تولہ حق مہر میں کروادی۔
شادی میں سیف اللہ کی اولاد سمیت ان کے 30 سے زائد پوتوں، پڑپوتوں، نواسے اور نواسیوں سمیت قریبی رشتہ داروں اور پڑوسیوں نے بھی شرکت کی۔
بزرگ شخص کے چاروں بیٹے سعودی عرب میں ملازمت کرتے ہیں اور انہوں نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ والدہ کے انتقال کے بعد ان کے والد خود کو بہت تنہا محسوس کرتے تھے جس کے باعث والد کی شادی کروائی۔
اسرائیل فلسطین کی آ زادی تسلیم کرلے تو اسرائیل کو تسلیم کرلیں گے، انڈونیشین صدر
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کیلئے شیڈول جاری
شاہدسپرا:وفاقی حکومت نے حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کیلئے شیڈول جاری کر دیا۔
واجبات کی دوسری قسط میں عازمین کو 6لاکھ 50ہزار روپے کی ادائیگی کرنا ہو گی، واجبات کی وصولی تین نومبر سے لیکر پندرہ نومبر تک کی جائے گی۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین نامزد بینکوں میں قسط جمع کروائیں گے، قسط کی ادائیگی کر کے بینک سے رسید حاصل کی جائے۔
دوسری قسط کی عدم ادائیگی پر حج درخواست منسوخ کر دی جائے گی۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست