لندن، لاہور (مجتبیٰ علی شاہ+ویب ڈیسک) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ طے پاگیا، یہ رشتہ  48 سالہ عثمان جاوید کی بیٹی سے طے پایا ہے جو کہ جاوید شفیع کے بیٹے ہیں جو نواز شریف کے فرسٹ کزن ہیں۔
 قابل اعتماد ذرائع نے ڈیلی پاکستان کو تصدیق کی ہے کہ جنید صفدر کا رشتہ شریف فیملی میں ہی طے ہوا ہے، ذرائع نے مزید بتایا کہ جنید صفدر کا جس فیملی میں رشتہ طے ہوا ہے وہ لاہور میں ہی قیام پزیر ہے،  جنید صفدرکے رشتہ کی بات تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی اور اب رشتہ طے پاگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ نواز، مریم اور جاوید شفیع سمیت اہل خانہ نے بدھ کو ماڈل ٹاؤن میں سابق کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس دوران "رشتہ طے پا گیا اور جلد ہی منگنی ہو گی۔ نکاح اور منگنی کی تقریب کی تاریخیں خاندان باہمی طور پر طے کریں گے۔
یادرہے کہ جنید صفدر کی پہلی شادی تقریبا ًایک برس کے بعد ہی ختم ہوگئی تھی،جنید صفدر کی یہ دوسری شادی ہوگی۔ اس سے قبل ان کی شادی قطر میں مقیم بزنس مین سیف الرحمان خان کی بیٹی عائشہ سیف سے ہوئی تھی۔ دونوں کی شادی لندن میں 2021 میں نائٹس برج کے دی لینزبرو میں ہوئی تھی جب نواز شریف جلاوطنی میں تھے۔ اکتوبر 2023 میں جوڑے نے خوشگوار طریقے سے طلاق لے لی۔
جنید اپنی والدہ کی سیاسی ذمہ داریوں میں مدد کے لیے اسی ماہ لندن سے پاکستان واپس آئے۔کیمبرج سے فارغ التحصیل جنید نے برطانیہ کی ممتاز یونیورسٹیوں سے دو بیچلر اور دو ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ اس نے 2020 میں لندن اسکول آف اکنامکس (LSE) سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کیا اور دوسرا یونیورسٹی کالج لندن (UCL) سے گلوبل گورننس اینڈ ایتھکس میں مکمل کیا۔
جیونیوز کے مطابق اس سے قبل، انہوں نے ڈرہم یونیورسٹی سے سیاست میں فرسٹ کلاس آنرز کی ڈگری حاصل کی، اور بعد میں 2022 میں کیمبرج یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔جنید پولو کے شوقین بھی ہیں اور برطانوی یونیورسٹیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے کئی مقابلے جیت چکے ہیں۔

ویڈیو: رافیل کی بیوہ

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: جنید صفدر کا رشتہ طے

پڑھیں:

سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد

 وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی اور ٹیم کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے جیت کے لیے جس عزم، محنت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک کو برقرار رکھے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین مچیز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

متعلقہ مضامین

  •  پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، مریم نواز
  • گڈ گورننس ن لیگ کا ایجنڈا، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آ چکی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی کاموں پر اظہار اطمینان
  • سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
  • پاکستان اور جرمنی جمہوریت، برداشت اور پارلیمانی طرزِ حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، مریم نواز
  • نئے پراپرٹی آرڈیننس سے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا: عظمیٰ بخاری
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن دِریا تُرک نَخباؤر کی ملاقات
  • اسموگ فری پنجاب: ’ایک حکومت، ایک وژن، ایک مشن، صاف فضا‘
  • وزیراعلیٰ مریم نواز سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن کی ملاقات، مختلف امور اور تجاویز پر تبادلہ خیال
  • فیصل کپاڈیہ کا بھارتی اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ سے کیا رشتہ ہے؟