پی ایس ایل 10 کے فائنل کے دوران پاکستانی کھلاڑی ہوٹل کے کمرے میں کیا کرتے رہے؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کا فائنل گزشتہ روز لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، سنسنی خیز مقابلے میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دی اور تیسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا، اس دوران پی ایس ایل سے باہر ہونے والی ٹیموں کے قومی کھلاڑی کوئٹہ کو سپورٹ کرتے نظر آئے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان علی آغا، صائم ایوب، حسن علی، شاداب خان، نسیم شاہ ہوٹل روم میں پی ایس ایل کا فائنل دیکھ رہے ہیں اور کوئٹہ کو سپورٹ کررہے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی میچ دیکھنے میں مگن ہیں، آخری دو اوورز کا کھیل باقی ہے اس پر سلمان آغا نے پیش گوئی کرتے کہا آخری اوورمیں 10 سکور بچے گا۔
حسن علی کی آواز بھی سنائی دی جو کہہ رہے ہیں کہ عامر ’یارکر‘ کرے گا، جبکہ صائم ایوب اور شاداب خان ایک دوسرے سے میچ کے آخری لمحات پر گفتگو کررہے ہیں، عامر کی باؤلنگ پر حسن علی کی جانب سے تالیاں بھی بجائی گئیں جبکہ پاس بیٹھے نسیم شاہ بھی مسکرائے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سپرسٹار پی ایس ایل کے فائنل سے لطف اندوز ہورہے ہیں، وائرل ویڈیو کو پی سی بی کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ ’therealpcb‘ پر شیئر کیا گیا۔
View this post on InstagramA post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے کچھ نے کہا ’جیلس ہورہے ہیں لاہور قلندرز کی جیت سے‘ ایک صارف نے لکھا’ لاہور کی ترقی سے جلتا ہے زمانہ‘
مزیدپڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق بیرسٹر گوہر نے اہم خبر سنا دی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پی ایس ایل
پڑھیں:
وزیراعلیٰ سندھ کا لاہور قلندر کی فتح پر ٹیم کو مبارکباد
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ---فائل فوٹووزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پی ایس ایل 10 کے فائنل میں لاہور قلندر کی فتح پر ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کوئٹہ اور لاہور کے بہترین کھیل کے باعث شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کا موقع ملا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور قلندر نے اپنی محنت اور لگن سے فائنل میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ٹیم کی کامیابی کو پی ایس ایل کے ترقی اور مقبولیت کا ثبوت قرار دیا اور کہا کہ امید ہے کہ مستقبل میں بھی ٹیم اسی طرح محنت اور جذبے کے ساتھ کامیابی کے ریکارڈ بناتی رہے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے لاہور قلندر کے کھلاڑیوں، کوچز اور انتظامیہ کو بھی مبارکباد دی۔