چیمپئنز ٹرافی وارم اپ میچز، شاداب خان کو کپتان بنانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
کراچی:
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچز کے لیے پاکستان شاہینز کے تین اسکواڈز کا اعلان کردیاگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 14 فروری کو افغانستان کے خلاف لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان شاہینز کی قیادت شاداب خان کریں گےْ
کراچی کےنیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف 17 فروری کو ہونے والے میچ میں محمد ہریرہ ٹیم کی قیادت کریں گے اس کے علاوہ 17 فروری کو دبئی میں پاکستان شاہینز کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا جس میں محمد حارث کپتان ہوں گے۔
افغانستان کے خلاف شاہینز کے اسکواڈ میں عبدالفصیح، عرفات منہاس، حسین طلعت، جہانداد خان، کاشف علی، محسن ریاض، محمد عباس آفریدی، عامر خان، محمد اخلاف، محمد عمران رندھاوا اور محمد عرفان خان شامل ہیں۔
کراچی میں شاہینز کا ٹکراؤ جنوبی افریقا سے ہوگا جس کے اسکواڈ میں عماد بٹ، فیصل اکرم، حسن نواز، امام الحق، خرم شہزاد، معاذ صداقت، مہران ممتاز، محمد غازی غوری، نیاز خان، قاسم اکرم اور سعد خان شامل ہوں گے۔
دبئی میں بنگلادیش کے خلاف ہونے والے میچ کے اسکواڈ میں عامر جمال، عبدالصمد، علی رضا، اذان اویس، محمد وسیم جونیئر، مبشر خان، موسیٰ خان، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، صفیان مقیم اور اسامہ میر شامل ہوں گے۔
پاکستانی شاہینز کے میچز کا شیڈول
14 فروری کو شاہین قذافی اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف میدان میں اتریں گے
17 فروری کو جنوبی افریقا کے خلاف کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچ ہوگا
17 فروری کو ہی بنگلادیش کے خلاف آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں دونوں ٹیمیں میدان میں نظر آئیں گی۔
اس کے علاوہ نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان 16 فروری 2025 کو نیشنل اسٹیڈیم میں وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسٹیڈیم میں فروری کو کے خلاف
پڑھیں:
لاہور؛ پولیس کے خدمت مرکز میں رشوت لیکر لائسنس بنانے کا انکشاف
لاہور:لاہور میں پولیس کے لبرٹی خدمت مرکز میں رشوت لے کر لائسنس بنانے کے انکشاف پر ٹریفک پولیس کے تین وارڈنز سمیت 8 افراد پر مشتمل ریکٹ گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار وارڈنز اور ٹاؤٹ مافیا کے خلاف سینیئر ٹریفک وارڈن کی مدعیت میں 5 دفعات کے تحت گلبرگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق لبرٹی خدمت مرکز ٹریفک سیکٹر میں رشوت ستانی کی معلومات پر کارروائی کی، مخبر خاص کو 10 ہزار روپے دیکر لائسنس بنوانے کے لیے بھیجا گیا۔ ٹریفک سینٹر پر موجود ٹاؤٹ رقم لیکر وارڈنز کے پاس گئے اور وارڈنز کی جانب سے کام ہو جانے کی گارنٹی پر مزید 15 ہزار کا تقاضا کیا گیا۔
پولیس کے مطابق موقع پر ریڈ کرکے 5 ٹاؤٹ گرفتار کر لیے گئے جبکہ ٹاوٹس کی نشاندہی پر تین ٹریفک وارڈنز کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ وارڈن مبین، فاروق اور عمران کی جیب سے رقم بھی برآمد کر لی گئی۔
ٹریفک آفیسرز ٹاؤٹ مافیا کے ساتھ مل کر شریف شہریوں سے رقم ہتھیا رہے تھے، ملزمان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔