برطانوی ہائی کمشنر کا سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر اظہار اطمینان
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
کراچی:
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ (Jane Marriot) نے تین رکنی وفد کے ہمراہ انکے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ امور، سیکیورٹی تعاون اور عالمی امن پر تبادلہ خیال کیا گیا، برطانوی ہائی کمشنر نے سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔
جین میرٹ نے کہا کہ حکومت سندھ کا جدید اور ماڈرن پولیسنگ کا وژن لائق ستائش ہے، جرائم کے خلاف جنگ میں یقینی کامیابی جدید آلات، تیکنیکس اور انکے درست استعمال کی مرہون منت ہے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، پرامن محفوظ ماحول اور آزاد کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے حکومت سندھ پرعزم ہے۔
ملاقات میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری اقبال میمن، آئی جی سندھ، غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ ذوالفقار لاڑک و دیگر بھی شریک تھے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں بھتہ خوری کے کیسز نہ ہونے کے برابر رہ گئے، آئی جی سندھ
فائل فوٹوآئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ بھتہ خوری سے نمٹنے کے لیے بنائے گئے یونٹ سی آئی اے کی کارروائیوں سے کیسز نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پولیس بھتا خوری کے واقعات میں ترجیحی بنیاد پر کارروائی کرتی ہے، متعدد بھتہ خور مقابلوں میں مارے گئے یا پکڑے گئے ہیں۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ رواں برس رپورٹ ہونیوالے 140 کے قریب بھتہ خوری کے واقعات آدھے سے زیادہ بھتے کے نہیں بلکہ آپسی لین دین کے تھے۔
کراچی کے علاقے نیو کراچی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔
آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں کی ضمانت میں پولیس کے کردار کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔
قبل ازیں آئی جی سندھ غلام نبی میمن سندھ ہائیکورٹ پہنچے جہاں جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں عدالتوں کی سیکیورٹی پر میٹنگ ہوئی۔
میٹنگ میں ڈی آئی جی اسپیشل سیکیورٹی یونٹ مقصود میمن، ایس ایس پی ایس ایس یو اور دیگر افسران شریک ہوئے۔