وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی میں جدید، سستی اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے راولپنڈی کے شہریوں کو جدید، سستی اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جب کہ پہلے مرحلے میں چین کے تعاون سے حاصل کی گئی 87 نئی ایئرکنڈیشنڈ الیکٹرک بسیں شہر میں پہنچادیں گئیں۔
صدر سابق جی ٹی ایس اڈے پر الیکٹرک بسوں کے ٹرمینل کا تعمیراتی کام شروع کردیا گیا، ذرائع نے کہا کہ عام شہریوں کے لیے کرایہ صرف 20 روپے فلیٹ ریٹ مقرر کیا جائے گا جب کہ 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے لیے سفری سہولت مکمل طور پر مفت ہوں گی۔
راولپنڈی کے مختلف پوائنٹس پر الیکٹرک بسوں کے اسٹاپ تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہیں، ابتدائی روٹس میں الیکٹرک بسیں روات سے موٹروے چوک سمیت 4 اہم اور گنجان آباد روٹس پر فوری سروس کا آغاز کیا جائے گا، یہ منصوبہ 84 کلومیٹر کے وسیع علاقے کو کور کرے گا۔
ذراہع کے مطابق بسوں میں وائی فائی، GPS ٹریکنگ اور موبائل چارجنگ پورٹس کی سہولت موجود ہوگی، فضائی آلودگی میں کمی اور ٹریفک کا دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔
راولپنڈی میں آپریشنز اور چارجنگ انفراسٹرکچر کی تیاری سے مقامی سطح پر روزگار کے سینکڑوں نئے مواقع فراہم ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاقونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔
ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔
تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔
یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔
30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔