data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251021-08-24
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے لائنزایریا میں کے الیکٹرک کی بدترین اور غیر اعلانیہ 36گھنٹے کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف علاقہ مکینوں کے پُر امن احتجاج کے دوران چیئرمین یوسی 11نعمان حمید اور ان کے کوآر ڈی نیٹر سید طلال علی سمیت دیگر افراد کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوسی چیئر مین نعمان حمید کی بلا جواز گرفتاری اور جھوٹے مقدمے کا اندراج کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ کے خلاف لائنز ایریا کے عوام کے پُر امن احتجاج کو سبو تاژ کرنے کی سازش اور علاقہ مکینوں کو مشتعل کرنے کی کوشش ہے ،پُر امن احتجاج عوام کا جمہوری حق ہے ، نعمان حمیدو دیگر گرفتار شدگان کو فی الفور رہا کیا جائے اور جھوٹا مقدمہ ختم کیا جائے ۔ لائنز ایریا کی بجلی فی الفور بحال کی جائے ۔منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کی بدترین اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ، کئی کئی گھنٹے مستقل بجلی کا غائب رہنا معمول بن گیا ہے ، نہ صرف لائنز ایریا بلکہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی 18/18گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور عوام احتجاج بھی کر رہے ہیں لیکن حکومت اور کے الیکٹرک کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔کے الیکٹرک کو عوام پر ظلم ڈھانے اور بدترین لوڈشیڈنگ کرنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ، منعم ظفر خان نے کہا کہ نعمان حمید نے علاقے کے عوام کی ترجمانی کی ہے ، جماعت اسلامی علاقہ مکینوں کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی اور پُر امن احتجاج جاری رکھے گی۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے الیکٹرک

پڑھیں:

سعودآباد میں چور یوسی چیئرمین کی گاڑی اینٹوں پرکھڑی کرکے ٹائر لے کر فرار

ماڈل کالونی میں نامعلوم چور یوسی چیئرمین اور ان کے پڑوسی کی گاڑی کے ٹائرچوری کرکے فرارہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودآباد ماڈل کالونی میں نامعلوم چور یوسی چیئرمین اور ان کے پڑوسی کی گاڑی اینٹوں پرکھڑی کرکے ٹائر چوری کرکے فرارہوگئے۔

سعود آباد ماڈل کالونی میں لٹیروں نے یونین کمیٹی کےچئیرمین اوران کے پڑوسی کی گاڑی کے ٹائرزبھی لے اڑے،یوسی پانچ کے چئیرمین محمد طلحہ خان نے چوری کی واردات سے متعلق فوٹیج بناکرسوشل میڈیا پروائرل کردی۔

یو سی چئیرمین نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان ان کی  گاڑی اینٹوں پرکھڑی کرکے چاروں ٹائرلے گئے۔ نامعلوم ملزمان ان کے پڑوسی کی گاڑی کے بھی ٹائر چوری کرکے لے گئے ہیں۔ چند روزپہلے اسی علاقے سے کار بھی چوری ہوئی۔

انھوں نے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ تھانے کی پولیس کیا کر رہی ہے گاڑیوں کے ٹائرچوری کیے جا رہے ہیں اور پولیس سو رہی ہے۔ انھوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے وہ اپنی گاڑیوں کی حفاظت کریں اورایسے افراد پرخصوصی نظر رکھیں جو چہروں پر ماسک یا نقاب لگائے ہوئے ہوتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • فوج کے خلاف عوام کو بھڑکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی؛ڈی جی آئی ایس پی آر
  • حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز فوری کم کرے، سنی تحریک
  • اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے باہر متاثرین اسلام آباد الائنس کا احتجاج، بڑی تعداد میں متاثرین کی شرکت
  • فیض حمید سے متعلق فیصلہ اسی دسمبر میں آجائے گا: رانا ثناء اللہ
  • ہماری معلومات کے مطابق فیض حمید سے متعلق فیصلہ اسی دسمبر میں آجائے گا، رانا ثنا اللہ
  • سعودآباد میں چور یوسی چیئرمین کی گاڑی اینٹوں پرکھڑی کرکے ٹائر لے کر فرار
  • سانگلہ ہل شہر بھر میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ شدت اختیار کر گی
  • رسائی کا بحران: معذور افراد کی باعزت زندگی کا سفر مظفرآباد میں ادھورا
  • سی پیک کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری، چینی فرم سرمایہ کاری کی خواہاں
  • کراچی؛ باغ کورنگی روڈ پر علاقہ مکینوں کا بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج