آئی ایم ایف راضی ! عوام پر منی بجٹ کے خطرات ٹل گئے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: آئی ایم ایف ٹیکس ہدف میں 150 ارب روپے کمی پر راضی ہوگیا، جس سے عوام پر منی بجٹ کے خطرات فی الحال ٹل گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان حالیہ مذاکرات میں عوام پر نئے ٹیکس عائد کرنے کے بجائے ٹیکس ہدف میں کمی پر پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع نے کہا آئی ایم ایف نے 150 ارب روپے کا ٹیکس ٹارگٹ کم کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار
ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سیلاب کے نقصانات اور اقتصادی دباؤ کے باعث آئی ایم ایف کو ٹیکس ہدف میں نرمی پر راضی کیا، اس پیشرفت کے بعد رواں مالی سال کے لیے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے سے کم کر کے 13 ہزار 981 ارب روپے مقرر کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
مذاکرات کے دوران حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ مزید ٹیکسوں سے عوام پر بوجھ بڑھے گا، جس پر آئی ایم ایف نے متبادل تجاویز قبول کر لیں۔
لاہور دنیاکے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا
ذرائع کا مزید کہنا تھا ایف بی آر کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 199 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا رہا۔
آئی ایم ایف نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ معیشت میں ٹیکسوں کا حصہ (ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو) کم از کم 11 فیصد تک بڑھایا جائے، بصورت دیگر مالی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ٹیکس ہدف میں نرمی سے عوام پر منی بجٹ کے خطرات فی الحال ٹل گئے ہیں۔
برقعہ پوش خواتین قیمتی انگوٹھیوں کا باکس چوری کر کے فرار
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ٹیکس ہدف میں آئی ایم ایف ارب روپے عوام پر
پڑھیں:
عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کیلئے مٹن، بیف، چکن کی برآمدات پر پابندی کی تجویز
وزارت پیداوار کے ذرائع کے مطابق بیف کی سرکاری قیمت 800 اور مٹن کی 1600 روپے کلو ہے، لاہور سمیت ملک کے کسی شہر میں سرکاری قیمت پر گوشت نہیں بیچا جا رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹن 2500 سے 3 ہزار روپے فی کلو تک بیچا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کیلئے مٹن، بیف اور چکن کی برآمدات پر پابندی لگانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع وزارت پیداوار کے مطابق سیلاب سے زراعت اور لائیو اسٹاک متاثر ہوئے ہیں، لہٰذا مٹن، بیف، انڈے اور چکن کی ایکسپورٹ پر کچھ عرصے کیلئے پابندی کی تجویز دی گئی ہے، ان چیزوں کی ایکسپورٹ پر پابندی سے ان کی قیمتیں کم ہوں گی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ گوشت کی بےجا بڑھتی قیمتوں کا اثر چکن پر بھی پڑ رہا ہے۔ وزارت پیداوار کے ذرائع کے مطابق بیف کی سرکاری قیمت 800 اور مٹن کی 1600 روپے کلو ہے، لاہور سمیت ملک کے کسی شہر میں سرکاری قیمت پر گوشت نہیں بیچا جا رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹن 2500 سے 3 ہزار روپے فی کلو تک بیچا جا رہا ہے۔