Jasarat News:
2025-12-08@12:00:46 GMT

سندھ: کچے کے 72 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شکارپور (نمائندہ جسارت) کچے کے 72 ٍڈاکوؤں نے وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار کے آگے ہتھیار ڈال دیے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ جو ڈاکو جرم کی دنیا کو نہیں چھوڑیں گے گھر میں گھس کر ماریں گے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس ہیڈکوارٹر گراؤنڈ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن ، ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصرآفتاب، رینجرز کے کرنل ندیم نے خطاب کیا۔ تقریب میں صوبائی مشیر میر بابل خان بھیو، سابق وفاقی وزیر میر عابد خان بھیو، ایم پی اے محمد عارف خان مہر، ایم این اے، شہر یار خان مہر، سابق ایم این اے، ڈاکٹر محمد ابراہیم جتوئی، ایم پی اے امتیاز احمد شیخ، سردار ذوالفقار علی خان کماریو، میونسپل کمیٹی چیئرمین فیاض محمود شیخ اور دیگر موجود تھے ۔اس موقع پر وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی پالیسی کا ذکر کیا جس کے تحت سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن پر پولیس کام کر رہی ہے اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 282 ڈاکوؤں نے فہرست دی تھی ہتھیار ڈالنے اور خود کو قانون کے حوالے کرنے کے لیے 72ڈاکو پیشہ ہوئے دیگر بھی مرحلے وار پیش ہوں گے، یہ پولیس کی شہادتوں کا نتیجہ ہے ان کا خون رنگ لایا ہے، کسی کی جوڈیشل کلنگ نہیں ہو گی قانون کے مطابق اپنی سزائیں پوری کرنا ہوں گی، خود کو قانون کے حوالے کرنے والوں کی پراپرٹی، خاندان کی حفاظت حکومت کرے گی ، مہر صاحبان اور جتوئی صاحبان کو مشورہ دیا کہ آپ تعاون کریں تاکہ شکارپور، گھوٹکی سکھر اضلاع میں امن قائم کرانے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور یہ روایت اب ختم ہونی چاہیے کہ باپ کے بعد بیٹا ڈاکو بنے حکومت نے پالیسی بنائی ہے ہمیں کسی سے زیادتی نہیں کرنی تاکہ امن جیت جائے۔جو ڈاکو کہتے ہیں کہ حکومت کیا کرے گی اگر پیش ہوں گے اور خود کو قانون کے حوالے کریں گے تو اپنی سزائیں پوری کر کے پھر شرافت کی زندگی گزاریں گے اپنے بچوں کو تعلم دلائیں، جن کی گرفتاری پر انعام مقرر ہے، ہم ان کو کہتے ہیں کہ آپ کی ملکیت، خاندان کی حفاظت کی جائے گی آپ موشی پالیں اور خوشحال زندگی گزاریں ،وہاں راستے بنے گے خوشحالی آئے گی آپ کو آنے جانے میں آسانی ہو گی آپکے بچوں کو تعلیم دلائیں حکومت نے جائزہ لینے کے لئے مانیٹرنگ کمیٹی بنائی ہے ،جس کو میں خود چیئر کر رہا ہوں، کمیٹی میں منتخب نمائندوں کو بھی شامل کیا گیا ہے، ڈٍاکوؤں کی کوئی زندگی نہیں جگہ جگہ چھپتے پھرتے ہیں موقع ہے پیش ہوں ان کو مقابلے میں پولیس نہیں مارے گی ،تقریب میں ڈاکوؤں کاجمع کرایاگیا جدید اسلحہ بھی رکھا گیا جس میں کلاشنکوف، راکٹ لانچر، اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت دیگر جدید ہتھیارشامل تھے۔ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں کی سروں کی مجموعی قیمت 6 کروڑ روپے سے زائد تھی۔بدنام زمانہ ڈاکو نثار سبزوئی کے خلاف مختلف تھانوں میں 82 مقدمات درج ہیں اس کے سر کی قیمت 3 ملین روپے مقرر تھی۔ لادو تیغانی پر 93 ایف آئی آرز جب کہ سر کی قیمت 2 ملین روپے رکھی گئی تھی۔ سوکھیو تیغانی کے خلاف 49 مقدمات اور حکومت کی جانب سے 6 ملین روپے انعام مقرر تھا۔ سونارو تیغانی کے خلاف 26 مقدمات جب کہ سر کی قیمت 6 ملین روپے مقرر تھی۔ جمعو تیغانی کے خلاف 24 مقدمات جب کہ اس کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔ ملن عرف واحد علی عرف واجو تیغانی کے خلاف 29 مقدمات جب کہ اس کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی۔گلزار بھورو تیغانی کے خلاف 14 مقدمات جب کہ اس کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی۔ غلام حسین عرف نمو تیغانی کے سر کی قیمت 3 لاکھ روپے مقرر تھی۔ نور دین تیغانی کے خلاف مختلف تھانوں میں 6 مقدمات جب کہ اس کے سر کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر تھی۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مقدمات جب کہ اس کے سر کی قیمت لاکھ روپے مقرر تھی تیغانی کے خلاف کے حوالے کر ملین روپے قانون کے ڈاکوو ں خود کو

پڑھیں:

قمر الزمان متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین مقرر

حکومت نے قمر الزمان کو متروکہ وقف املاک بورڈ کا چیئرمین مقرر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے قمر الزمان کو متروکہ وقف املاک بورڈ کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے قمر الزمان کی بطور متروکہ وقف املاک بورڈ چیئرمین کی تقرری کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

یہ تقرری وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے تحت تین سالہ کنٹریکٹ پر کی گئی ہے۔

چیئرمین کو ایم پی ون اسکیل کے مساوی ماہانہ تنخواہ و مراعات دی جائیں گی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • سونا ایک بار پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا کتنے میں فروخت ہو رہا ہے؟
  • برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ
  • قمر الزمان متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین مقرر
  • پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کم ہوگئی
  • سونے کی قیمت میں ایک روز اضافے کے بعد سینکڑوں روپے کی کمی
  • عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
  • سونے کی قیمت میں تین روز کمی کے بعد کئی ہزار روپے کا اضافہ
  • بیوروکریسی نے 3 لاکھ ٹن چینی منگوا کر کروڑوں روپے کمائے