پاکستان کشمیر اور فلسطین سمیت دیرینہ تنازعات کے منصفانہ حل کی حمایت کرتا ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
بھارتی فوج سیاست اور سیاسی قیادت عسکریت میں مشغول ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے کہا ہے کہ بھارتی فوج سیاست جبکہ بھارتی سیاسی قیادت عسکریت میں مشغول ہے۔ پاکستان منقطع ہوئے رابطوں کی بحالی پر مذاکرات اور تنازعات بشمول مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اسلام آباد کے زیراہتمام سمپوزیم کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: عراقی فضائیہ کے کمانڈر کی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعلقات کو وسعت دینے کا عزم
تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان برابری کی بنیاد پر بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا چاہتا ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ بھارت بھی اس کا خواہشمند ہو۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں فعال کردار ادا کر رہا ہے اور عالمی شمال و جنوب کے درمیان توازن قائم کرنے کے لیے باعزت، اصولی اور بامقصد سفارتکاری کے ذریعے مکالمے کو فروغ دے رہا ہے۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا… pic.
— Advocate Afshan Awan (@AdvAfshanAwan) October 20, 2025
’پاک بھارت تنازع کے خاتمے کے لیے کسی ثالث کا خیرمقدم کریں گے‘
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کے لیے لائحہ عمل بنانے کے لیے ایک ثالث کارگر ثابت ہوسکتا ہے اور اس کے لیے کسی بھی ملک یا عالمی ادارے و تنظیم کو خوش آمدید کہیں گے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت خطے کا اہم ملک ہے لیکن اس کی تنگ نظری، انسانی حقوق کی پامالی، عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور دیگر رویے خطے کو امن کو گہوارہ بنانے کے آڑے آرہے ہیں۔
ساحر شمشاد نے کہاکہ دنیا نے ایک بار پھر افغانستان کی جانب سے اپنی توجہ ہٹادی ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے کہا کہ افغانستان دوحا معاہدے کے تحت انسانی خصوصاً خواتین کے حقوق کی پاسداری اور افغانستان کو دہشتگردی کے استعمال نہ ہونے دینے کے سسلسلے میں ناکام رہا ہے۔
’افغان طالبان رجیم کی دہشتگرد گروہوں کی پشت پناہی نائن الیون جیسے واقعے کا سبب بن سکتی ہے‘
انہوں نے مزید کہاکہ افغانستان میں دہشتگردوں کے گروہوں کو پناہ ملی ہوئی ہے اور یہ سب وہاں پنپ رہے ہیں جبکہ افغان طالبان رجیم ان کی معاونت جاری رکھے ہوئے ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے دنیا کو خبردار کیا کہ جس طرح افغان طالبان رجیم نے دہشتگردوں کو پناہ دی ہوئی ہے اور ان کی پشت پناہی کر رہی ہے اس کے پیش نظر دنیا میں نائن الیون کی طرح ایک اور بڑے حاثے کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان علاقائی امن، استحکام اور متوازن سفارتکاری کے فروغ کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ پاکستان دنیا کے شمالی اور جنوبی خطوں کے درمیان مکالمے، باوقار سفارتکاری اور باہمی احترام کی بنیاد پر رابطوں کو فروغ دینے میں فعال اور تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ عالمی حالات میں تصادم کی جگہ تعاون کو ترجیح دینا ناگزیر ہے، کیونکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا محور بقائے باہمی، احترامِ انسانیت اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری پر مبنی ہے۔
جنرل ساحر نے اپنے کلیدی خطاب میں ان تمام ماہرین، سفارتکاروں اور دانشوروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے علاقائی و عالمی سلامتی کے ماحول پر قیمتی آرا پیش کیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان نے بدلتے ہوئے عالمی و علاقائی حالات میں ہمیشہ توازن، مکالمے اور بااصول سفارتکاری کو بنیاد بنا کر اپنے بین الاقوامی تعلقات استوار کیے ہیں۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاکستان کے اصولی مؤقف کو دہراتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسئلہ فلسطین اور جموں و کشمیر سمیت دیرینہ تنازعات کے منصفانہ اور پُرامن حل کی مسلسل حمایت کرتا ہے۔
ان کے مطابق پاکستان جو تہذیبوں اور خطوں کے سنگم پر واقع ایک ذمہ دار ملک ہے، اعتدال، توازن اور تعمیری رابطوں کے ذریعے عالمی ہم آہنگی کے لیے کوشاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین خطے کی سیکیورٹی صورت حال میں استحکام کا ضامن ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا
یہ تقریب نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اور نسٹ کے اشتراک سے منعقد ہوئی، جس میں ممتاز سفارتکاروں، ماہرینِ تعلیم، سرکاری افسران، کاروباری شخصیات اور مختلف جامعات کے طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی علاقائی امن وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیئرمین جوائنٹ چیفس ا ف اسٹاف کمیٹی علاقائی امن وی نیوز چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے ساحر شمشاد نے کہا انہوں نے کہاکہ کہاکہ پاکستان کہ پاکستان کہ بھارت ہے اور رہا ہے کے لیے
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :