ویب ڈیسک:  شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خودکش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق میر علی میں ایک خوارجی نے بارود سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی جو دھماکے سے پھٹ گئی جس کے بعد تین مزید خوارجیوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔

سکیورٹی فورسز کی بروقت اور بہادرانہ کارروائی کے نتیجے میں تینوں خوارجی کیمپ کے باہر ہی جہنم واصل کر دیئے گئے، الحمدللہ! سکیورٹی فورسز کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

نادرا نے عوام کی پریشانی دور کردیا، فیس ختم کرنے کا اعلان

سکیورٹی فورسز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران افغان طالبان کے حمایت یافتہ 88 خوارج کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان شاء اللہ! نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خوارجی کے خاتمے تک افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے دفاع کے لیے یوں ہی ڈٹے رہیں گی۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز جہنم واصل

پڑھیں:

غیرملکی ٹیموں کے کامیاب دورے، محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

سٹی 42 : وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں نومبر کے دوران سکیورٹی بڑا چیلنج رہی، سانحے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے شاندار کام کیا۔

 محسن نقوی نے راولپنڈی پولیس، اسلام آباد پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں نے ہر روز ڈیوٹی دے کر مہمان ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کیا۔

 محسن نقوی  نے  پاکستان کا نام بلند رکھنے پر سکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا اور  جنوبی افریقہ، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیموں اور بورڈز کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا، انہوں نے کہا کہ مہمان ممالک نے پاکستان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان

متعلقہ مضامین

  • سمندر کے راستے یورپ جانے کی کوشش ناکام، ایجنٹوں سمیت 8 ملزمان گرفتار
  • دہشتگرد پھر سرگرم، شہریوں کو نشانہ بنانے میں اضافہ، نومبر میں 54افراد جاں بحق
  • ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر خودکش حملے کی تحقیقات میں پیش رفت
  • لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملہ‘ سپاہی شہید‘5اہلکار زخمی
  • بلوچستان، کچھی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خاران میں سکیورٹی فورسز پر حملہ
  • لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید
  • لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملہ، سپاہی شہید
  • نوکنڈی اور پنجگور میں ایف سی پر حملے ناکام بنادیے گئے، متعدد دہشتگرد ہلاک
  • اسلام آباد ائرپورٹ :جعلی پاسپورٹ اسٹیمپ استعمال کرنے کی کوشش ناکام
  • غیرملکی ٹیموں کے کامیاب دورے، محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین