انتظامیہ نے آوارہ کتے مارے تو قانونی کارروائی یقینی، عدالتی وارننگ
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کو مارنے کے مبینہ واقعے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر واقعے کی تصدیق ہوگئی تو اسلام آباد کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
آوارہ کتوں کے قتل کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن اسلام آباد سے وضاحت طلب کرلی۔
سماعت میں ایک عینی شاہد خاتون نے عدالت کو بتایا کہ 9 اکتوبر کو انہوں نے سی ڈی اے آفس کے قریب ایک گاڑی میں سیکڑوں مردہ کتے دیکھے۔
عدالت نے انتظامیہ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ اگر واقعی کتوں کو مارا گیا ہے تو ذمہ داران کے خلاف فوجداری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
شراب و اسلحہ برآمدگی کیس،گنڈا پور کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔علی امین گنڈا پور کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ جاری گرفتاری کئے۔کیس کی آئندہ سماعت 5 جنوری کو ہوگی۔